آبی تحفظ اور ماحولیات پر مسلسل جدوجہد ، ڈاکٹر پرشانت سنکر کی قومی سطح پر پذیرائی، دو مختلف ریاستوں میں دو بڑے اعزازات
ممبئی ، 21 دسمبر (ہ س) ماحولیات اور سماجی شعور کے میدان میں طویل عرصے سے سرگرم تھانے و ممبئی کے سینئر صحافی اور ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر پرشانت سنکر کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دو قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ جے پور میں وی کیئر میڈیا ف
MAHA SOCIAL NATIONAL HONOUR DR SINKAR


ممبئی ، 21 دسمبر (ہ س) ماحولیات اور سماجی شعور کے میدان میں طویل عرصے سے سرگرم تھانے و ممبئی کے سینئر صحافی اور ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر پرشانت سنکر کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دو قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ جے پور میں وی کیئر میڈیا فاؤنڈیشن نے انہیں نیشنل انسپائریشن ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا، جبکہ بہار میں ایم ایچ فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں راشٹر سیوا پرسکار پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر سنکر گزشتہ 26 برس سے زائد عرصے سے ماحولیات، پانی کے تحفظ، قدرتی وسائل کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع اور سماجی موضوعات پر صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تحریروں اور تحقیقی کام نے قومی سطح پر ماحولیات سے جڑے کئی حساس مسائل کو اجاگر کیا ہے اور عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دیہی اور شہری علاقوں میں چلائی جانے والی بیداری سرگرمیوں، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق تحقیقی کام اور میڈیا کے ذریعے مسلسل سماجی خدمت کو دیکھتے ہوئے دونوں اداروں نے متفقہ طور پر ڈاکٹر سنکر کو ان قومی اعزازات کے لیے منتخب کیا۔ ماضی میں بھی انہیں متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات حاصل ہو چکے ہیں۔

اس دوہرے قومی اعزاز کو ٹھانے ضلع کی صحافت اور ماحولیات کی تحریک کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مختلف سماجی، صحافتی اور ماحولیاتی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر پرشانت سنکر کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے اور ان کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande