بلدیاتی انتخابات میں شیو سینا کی غیر معمولی جیت ، ایم وی اے اتحاد کو مجموعی طور پر پیچھے چھوڑا
ممبئی ، 21 دسمبر (ہ س) ۔ مہاراشٹر میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے نتائج نے ریاستی سیاست میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کر دی ہے، جہاں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا نے غیر معمولی اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ میونسپل کونسلوں
بلدیاتی انتخابات میں شیو سینا کی غیر معمولی جیت ، ایم وی اے اتحاد کو مجموعی طور پر پیچھے چھوڑا


ممبئی ، 21 دسمبر (ہ س) ۔ مہاراشٹر میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے نتائج نے ریاستی سیاست میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کر دی ہے، جہاں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا نے غیر معمولی اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں سامنے آنے والے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ پارٹی نے کئی مقامات پر بی جے پی کے بغیر بھی اپنی قوتِ بازو پر شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ان انتخابات میں شیو سینا نے مہا وکاس اگھاڑی کی تینوں جماعتوں کے مجموعی نتائج سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے اپنی فیصلہ کن برتری ثابت کی۔ پہلی بار پارٹی نے تقریباً 135 نشستوں پر مقابلہ کیا اور 50 سے زائد میونسپل صدور کے عہدے جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔اعداد و شمار کے مطابق شندے دھڑے کی شیو سینا نے ادھو ٹھاکرے دھڑے کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کی مجموعی کامیابیاں ایم وی اے کی تمام اتحادی جماعتوں کی مشترکہ فتح سے بھی کہیں زیادہ رہیں، جس نے سیاسی حلقوں میں ایکناتھ شندے کی قیادت کی مقبولیت پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔کئی علاقوں میں شیو سینا نے اپنے اتحادی بی جے پی کے امیدواروں کو شکست دے کر اپنی آزاد سیاسی شناخت مستحکم کی۔ کونکن خطے میں پارٹی نے گہری جڑیں بنائیں، جبکہ دہانو–پالگھر جیسے علاقوں میں بھی شیو سینا نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جو روایتی طور پر دیگر سیاسی قوتوں کا مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے۔کانکولی اور مالون جیسے اہم حلقوں میں کامیابی کے ساتھ ساتھ سانگولہ میں شاہاجی باپو پاٹل کی قیادت میں مکمل صفایا کیا گیا۔ اسی طرح مہاڑ میں بھارت گوگاولے کی قیادت میں شیو سینا نے رکنِ پارلیمنٹ سنیل تٹکرے سے وابستہ سیاسی قوتوں کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔مجموعی طور پر یہ نتائج شندے قیادت والی شیو سینا کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جو مہاراشٹر بھر میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت، آزاد شناخت اور عوامی تائید کو نمایاں طور پر اجاگر کرتے ہیں۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande