
مہاراشٹر بلدیاتی نتائج : شیو سینا شندے دھڑے کو 59 بلدیاتی اداروں میں جیتممبئی ، 21 دسمبر (ہ س)۔ نتائج کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا نے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ اسٹرائک ریٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے اور یہ پارٹی کی تاریخ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ڈھائی سے تین سال کے عرصے میں مہاراشٹر کے عوام نے شیو سینا کو وسیع پیمانے پر قبول کیا ہے۔ ان کے بقول یہ نتائج ان الزامات کا جواب ہیں کہ شیو سینا کی سیاست صرف ممبئی اور تھانے تک محدود ہے۔مہایوتی اتحاد کی مسلسل کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا کہ اتحاد پہلے لوک سبھا، پھر اسمبلی اور اب بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھی مہایوتی اتحاد کا زعفرانی پرچم بلند رہے گا۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے