
کٹیہار، 21 دسمبر (ہ س)۔پھلکا تھانہ پولیس نے اغوا کی کوشش اورتاوان کے معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ کنٹریکٹ ڈرائیور امن کمار اور اس کے دو ساتھیوں نے ایک مقامی نوجوان کو زبردستی کار میں لے جانے کی کوشش کی۔متاثرہ محمد راحیل نےشور کیا۔ جس سے مقامی باشندوں نے تینوں افراد کو پکڑ لیا۔ پھلکا تھانہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امن کمار، امت راج، اور بم بم کمار یادو کو حراست میں لے لیا۔ ایک اور شخص برجیش کمار موقع سے فرار ہو گیا۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ لوگ سفید رنگ کی کار میں آئے تھے اور ایک مقامی نوجوان کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ کار کی تلاشی لینے سے کوڈین پر مشتمل کف سیرپ کی چار بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزمین نے پولیس کا روپ دھار کر اغوا اور تاوان کی کوشش کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ پھلکا تھانہ میں مقدمہ نمبر 180/2025 میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan