پریسزن کینسر میڈیسن پر پانچ روزہ گیان کورس کی تکمیل
علی گڑھ، 21 دسمبر(ہ س)۔ اے ایم یو کے انٹرڈسپلنری نینو ٹکنالوجی سینٹر کے زیر اہتمام کینسر سے متعلق پریسزن اور پرسنلائزڈ میڈیسن کے موضوع پر گلوبل انیشیئیٹیو آف اکیڈمک نیٹ ورکس (گیان) کے تحت پانچ روزہ کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس آن لائن کورس
گیان کورس


علی گڑھ، 21 دسمبر(ہ س)۔

اے ایم یو کے انٹرڈسپلنری نینو ٹکنالوجی سینٹر کے زیر اہتمام کینسر سے متعلق پریسزن اور پرسنلائزڈ میڈیسن کے موضوع پر گلوبل انیشیئیٹیو آف اکیڈمک نیٹ ورکس (گیان) کے تحت پانچ روزہ کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

اس آن لائن کورس میں 21 لیکچرز اور ٹیوٹوریئل شامل تھے، جس میں ہندوستان سمیت متعدد دیگر ممالک سے تقریباً 200 شرکائ نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران کینسر ادویات کے اہداف کی شناخت کی جدید حکمت عملیوں اور پریسژن و پرسنلائزڈ میڈیسن کے تصورات کے انضمام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

کورس کی قیادت برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے سے وابستہ غیر ملکی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد عاصم اور اے ایم یو کے ڈاکٹر محمد اظہر عزیز نے کی۔ کورس کے دوران پروفیسر زاہد اشرف (جامعہ ملیہ اسلامیہ)، پروفیسر حامد اشرف (اے ایم یو)، ڈاکٹر ایچ آر صدیقی (اے ایم یو) اور ڈاکٹر آفرین انعام (جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے ملٹی اومکس اپروچیز، بایو انفارمیٹکس، ٹرانسلیشنل آنکولوجی اور بایومارکر پر مبنی علاج سے متعلق اپنے تجربات پیش کئے۔

پروگرام کے نمایاں نتائج میں کینسر ادویات کی دریافت کے لیے قابل عمل حکمت عملیوں کی تیاری، بایومیڈیکل تحقیق میں جدید ترین ٹولز سے آگاہی، اور ہندوستان و برطانیہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس کورس نے مستقبل میں مشترکہ تحقیقی گرانٹس، اشاعتی منصوبوں اور طلبہ کے تبادلہ پروگراموں کی بنیاد بھی رکھی۔ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قصید انور نے گیان انیشئیٹیو، اے آئی سی ٹی ای، آئی آئی ٹی حیدرآباد اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande