
ہندوستان میں ہر سال 22 دسمبر کو قومی یوم ریاضی منایا جاتا ہے۔ یہ دن عظیم ہندوستانی ریاضی داں شرینواس رامانوجن کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ رامانوجن کی پیدائش 22 دسمبر 1887 کو تمل ناڈو کے ایروڈ میں ہوئی تھی۔ ریاضی کے شعبے میں ان کے غیر معمولی تعاون کو اعزاز دینے اور نوجوانوں میں ریاضی کے تئیں دلچسپی بڑھانے کے مقصد سے حکومت ہند نے سال 2012 میں اس دن کو قومی یوم ریاضی کے طور پر اعلان کیا۔
شرینواس رامانوجن کو نمبر تھیوری، انفنائٹ سیریز، کنٹینیوڈ فریکشنز اور میتھمیٹیکل اینالیسس میں ان کے بنیادی کاموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ بغیر کسی رسمی تربیت کے انہوں نے ایسے ایسے ریاضیاتی فارمولے اور نظریات دیے، جنہیں آج بھی دنیا بھر کے ریاضی داں سراہتے ہیں۔ ان کے کئی نظریات جدید ریاضی، کمپیوٹر سائنس اور طبیعیات (فزکس) میں بھی مفید ثابت ہوئے ہیں۔
قومی یوم ریاضی کے موقع پر ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ریاضی سے جڑے سیمینار، کوئز، ورکشاپس اور مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کا اہم مقصد طلبا کو ریاضی کی اہمیت سے واقف کرانا اور یہ پیغام دینا ہے کہ ریاضی صرف ہندسوں کا کھیل نہیں، بلکہ زندگی اور سائنس کی بنیاد ہے۔ قومی یوم ریاضی ہمیں رامانوجن کی صلاحیت، محنت اور انوویشن (جدت طرازی) سے تحریک لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1241 - منگول کے اہم لیفٹیننٹ بہادر تیر ہلاکو خان نے لاہور پر قبضہ کیا۔
1843 - رابندر ناتھ ٹیگور کے والد دیویندر ناتھ ٹیگور برہمو سماج میں شامل ہوئے۔
1851 - ہندوستان میں پہلی مال گاڑی روڑکی سے پیران کے درمیان چلائی گئی۔
1866 - مجاہد آزادی مولانا مظہر الحق کی پیدائش۔
1882 - تھامس ایڈیسن کے ذریعے بنائے گئے بلبوں سے پہلی بار کرسمس ٹری سجایا گیا۔
1910 - امریکہ میں پہلی بار ڈاک بچت سرٹیفکیٹ جاری۔
1940 - مانویندر ناتھ رائے نے ریڈیکل ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
1941 - یوگوسلاویہ میں مارشل ٹیٹو نے فوج کی نئی بریگیڈ تشکیل دی۔
1941 - امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ اور برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل دوسری جنگ عظیم کے دوران بات چیت کرنے کے لیے واشنگٹن میں ملے۔
1947 - اٹلی کی پارلیمنٹ نے نیا آئین اختیار کیا۔
1957 - اوہائیو کے کولمبس چڑیا گھر میں کولو نامی گوریلا کے بچے کی پیدائش ہوئی جو چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا پہلا گوریلا تھا۔
1961 - امریکہ نے نیواڈا میں جوہری تجربہ کیا۔
1966 - جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دہلی کا قیام جے این یو ایکٹ کے تحت ہندوستانی پارلیمنٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔
1666 - سکھوں کے دسویں اور آخری گرو گرو گوبند سنگھ کی پیدائش۔
1971 - اس وقت کے سوویت یونین نے زمین کے نیچے جوہری تجربہ کیا۔
1975 - ’دو آنکھیں بارہ ہاتھ‘، ’جھنک جھنک پائل باجے‘، ’گونج اٹھی شہنائی‘، ’سمپورن رامائن‘، ’گڈی‘ اور ’آشیرواد‘ جیسی فلموں میں موسیقی دینے والے وسنت دیسائی کا انتقال ہوا۔
1978 - تھائی لینڈ نے آئین اختیار کیا۔
1989 - رومانیہ کے صدر چاؤشیسکو کا تختہ پلٹا گیا اور وہ ملک چھوڑ کر بھاگتے وقت گرفتار ہوئے۔
2002 - ادویات کے غلط استعمال کے مسئلے پر سارک ممالک کی رضاکار تنظیموں کی تین روزہ میٹنگ کاٹھمنڈو میں شروع۔
2005 - ایران نے زہریلی گیس سے ہزاروں ایرانیوں کو مارنے کے الزام پر صدام حسین پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
2006 - ہندوستان اور پاکستان نے مقامی بلدیاتی اداروں کے شعبے میں باہمی تعاون کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی۔
2007 - فرینچ گیانا کے گوس خلائی مرکز سے لانچ کیے گئے یورپ کے ایرین راکٹ نے خلائی مدار میں دو سیٹلائٹ نصب کیے۔
2008 - مسلح افواج کی تنخواہوں میں تضادات کے لیے تشکیل دیے گئے وزراء کے گروپ نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو اپنی رپورٹ سونپی۔
2010 - امریکی صدر براک اوباما نے ہم جنس پرستی سے جڑے قانون پر دستخط کر کے فوج میں ہم جنس پرستوں کے لیے راستہ صاف کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن