اے ایم یو کی طالبہ نے کلیٹ 2026 میں کل ہند سطح پر 94ویں رینک حاصل کی
علی گڑھ، 21 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی طالبہ مس ندا نے کامن لا ایڈمیشن ٹیسٹ (کلیٹ) 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل ہند سطح پر 94 ویں رینک حاصل کی ہے۔ کلیٹ کا امتحان 7 دسمبر کو منعقد ہوا تھا جبکہ اس کے نتائ
ندا


علی گڑھ، 21 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی طالبہ مس ندا نے کامن لا ایڈمیشن ٹیسٹ (کلیٹ) 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل ہند سطح پر 94 ویں رینک حاصل کی ہے۔ کلیٹ کا امتحان 7 دسمبر کو منعقد ہوا تھا جبکہ اس کے نتائج 17 دسمبر کو جاری کیے گئے۔ ملک کے سب سے زیادہ سخت مسابقہ جاتی داخلہ امتحانات میں سے ایک میںندا کی کامیابی ان کی محنت اور استقامت کا ثبوت ہے۔ شعبہ قانون نے انھیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور قانون کے میدان میں ان کے آئندہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande