بے اوول ٹیسٹ میں کاویم ہوج کی ناٹ آوٹ سنچری سے ویسٹ انڈیز کی زبردست واپسی
ماؤنٹ مونگانوئی، 20 دسمبر (ہ س)۔کاویم ہوج کی شاندار ناٹ آوٹ سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور کے جواب میں زبردست واپسی کی۔ بے اوول میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہفتہ کو دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 38
Sports-Cricket-WI-vs-NZ-TEST


ماؤنٹ مونگانوئی، 20 دسمبر (ہ س)۔کاویم ہوج کی شاندار ناٹ آوٹ سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور کے جواب میں زبردست واپسی کی۔ بے اوول میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہفتہ کو دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 381 رن بنائے۔ تاہم مہمان ٹیم ابھی بھی نیوزی لینڈ سے 194 رن پیچھے ہے۔ ہوج نے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور 109 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے فالو آن سےبچتےہوئے ٹیسٹ میچ بچانے کی امید کو زندہ رکھا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 575 رن بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن بغیر کسی نقصان کے 110 رن پر کھیل دوبارہ شروع کیا لیکن جیکب ڈفی نے جان کیمبل کو آؤٹ کرکے ان کی اچھی شروعات پر بریک لگا دیا۔ کیمبل اپنے اوور نائٹ کے اسکور میں اضافہ نہیں کر سکے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے دباؤ برقرار رکھا لیکن ہوج نے نو گیندوں میں تین چوکے لگا کر رن ریٹ کو تیز کر دیا۔ اس کے باوجود ڈفی نے پہلے ہی گھنٹے میںایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے برینڈن کنگ کو 63 رن پر پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد ہوج اور توون املاچ نے دوسری وکٹ کے لیے 50 سے زائد رن جوڑے۔ ہوج نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور لنچ تک ویسٹ انڈیز کا اسکور 2 وکٹ پر 206 تھا۔ لنچ کے بعد مائیکل رے نے املاچ (27) کو آؤٹ کر کے 66 رن کی شراکت کو توڑ دیا۔ اس کے بعد ایلک ایتھناس نے ہوج کا ساتھ دیا اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 81 رن جوڑے۔ ایتھناس 50سے پانچ رنپہلے اعجاز پٹیل کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ یہ گھریلو میدان اعجاز پٹیل کا 22 ٹیسٹ میچوں میں پہلا وکٹ ہے۔

اس کے بعد ہوج اور جسٹن گریویز نے اہم موقعوں پر چوکے لگاتے ہوئے ٹیم کو 300 رن پر پہنچایا۔نیوزی لینڈ نے نئی گیند لیتے ہی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن ویسٹ انڈیز کی جوڑی نے چائے کے وقت 4 وکٹوں پر اسکور کو 310 تک پہنچا دیا۔ چائے کے بعد ہوج اور گریویز نے بہترین ٹائمنگ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔ تاہم، گریوز کو ڈیرل مچل نے ان سوئنگ گیند پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

اس کے بعد اعجاز پٹیل نے کپتان روسٹن چیز کو صرف 2 رن پر آؤٹ کر دیا۔ ہوج مڈ آف پر کیچ آوٹ ہوتے ہوتے بچ گئے لیکن اینڈرسن فلپ کے ساتھ مل کر اننگز کوسنبھالے رکھا۔ دن کے کھیل کی آخری گیند پر ہوج نے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ اسٹمپ پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 381 رن بنائے۔

مختصر اسکور:

نیوزی لینڈ: پہلی اننگز 575/8 ڈکلیئرڈ (ڈیون کونوے 227، ٹام لیتھم 137؛ جسٹن گریوز 2/83)

ویسٹ انڈیز: پہلی اننگز 381/6 (کیوم ہوج 109*، برینڈن کنگ 63؛ جیکب ڈفی 2/79، اعجاز پٹیل 2/94)

نیوزی لینڈ کو اب بھی 194 رن کی برتری حاصل ہے لیکن کاویم ہوج کی اننگز نے میچ میں ویسٹ انڈیز کی امیدوں کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande