وجے ہزارے ٹرافی 2025-26 کے لیے بنگال کی ٹیم کا اعلان، ایشورن کو کپتان بنایا گیا
کولکاتا، 20 دسمبر (ہ س)۔ وجے ہزارے ٹرافی 2025-26 ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے بنگال کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اوپنر ابھیمنیو ایشورن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جب کہ تجربہ کار ہندوستانی بولر محمد شامی پیس اٹیک کی قیادت کریں گے۔ کچھ عرصے سے بھار
Sports-Cricket-VijayHazare-Bengal


کولکاتا، 20 دسمبر (ہ س)۔ وجے ہزارے ٹرافی 2025-26 ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے بنگال کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اوپنر ابھیمنیو ایشورن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جب کہ تجربہ کار ہندوستانی بولر محمد شامی پیس اٹیک کی قیادت کریں گے۔

کچھ عرصے سے بھارتی ٹیم سے باہر رہنے والے محمد شامی کوگھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ شامی نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 36 وکٹیں حاصل کیں اور طویل چوٹ کی چھٹی سے واپسی کے بعد بنگال کو مسلسل متاثر کیا ہے۔

شامی کی فٹنس حالیہ مہینوں میں سوالوں میں ہے اور انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا۔ تاہم، قومی ٹیم میں اپنی غیر موجودگی کے باوجود، شامی گھریلو کرکٹ میں بنگال کے سب سے قابل اعتماد گیند بازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں۔

ریڈ بال سیزن کے آغاز میں، شامی نے رنجی ٹرافی کے چار میچوں میں 18.60 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں، جس میں 38 رن کے عوض پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے بنگال کو پانچ میں سے مسلسل تین میچ جیت کر گروپ سی میں ٹاپ کرنے میں مدد کی۔

اس کے بعد شامی نے سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنی فارم کو جاری رکھا، سات میچوں میں 14.93 کی اوسط سے 16 وکٹیں لے کر بنگال کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔شامی کے ساتھ آکاش دیپ اور مکیش کمار بھی وجے ہزارے ٹرافی میں تیز گیند بازی کے شعبے میں شامل ہیں جس کی وجہ سے بنگال کا پیس اٹیک کافی مضبوط نظر آرہا ہے۔

بنگال کو ایلیٹ گروپ بی میں رکھا گیا ہے اور وہ 24 دسمبر کو راجکوٹ میں ودربھ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ گروپ میں آسام، بڑودہ، جموں و کشمیر، حیدرآباد، چنڈی گڑھ اور اتر پردیش کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ احمد آباد (گروپ اے)، راجکوٹ (گروپ بی)، جے پور (گروپ سی) اور الور (گروپ ڈی) میں گروپ میچوں کے لیے منعقد کیا جائے گا، جبکہ ناک آؤٹ میچ 12 سے 18 جنوری تک بنگلورو کے سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے جائیں گے۔

بنگال اسکواڈ (وجے ہزارے ٹرافی 2025-26):

ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، انوشٹوپ مجومدار، ابھیشیک پوریل (وکٹ کیپر)، سدیپ گھرامی، سمنت گپتا، سمت ناگ (وکٹ کیپر)، چندراس داس، شہباز احمد، کرن لال، محمد شامی، آکاش دیپ، مکیش کمار، ساین گھوش، روی کمار، عامر غنی، وشال بھاٹی اور انکت مشترا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande