وزیر اعظم کا مغربی بنگال اور آسام دورہ آج، کروڑوں کے پروجیکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد
وزیر اعظم کا مغربی بنگال اور آسام دورہ آج، کروڑوں کے پروجیکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو مغربی بنگال اور آسام کے دورے پر رہیں گے۔ بنگال میں وہ 3,200 کروڑ روپے کے قومی شاہراہ پروجیکٹس کا افتتاح
وزیر اعظم کا بنگال اور آسام دورہ آج، فائل فوٹو


وزیر اعظم کا مغربی بنگال اور آسام دورہ آج، کروڑوں کے پروجیکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد

نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو مغربی بنگال اور آسام کے دورے پر رہیں گے۔ بنگال میں وہ 3,200 کروڑ روپے کے قومی شاہراہ پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ آسام میں 1,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔

وزیر اعظم آج صبح تقریباً 11.15 بجے مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے رانا گھاٹ میں نیشنل ہائی وے پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہاں وہ تقریباً 3,200 کروڑ روپے کی لاگت والے دو نیشنل ہائی وے پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی موجودگی میں وہ مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں این ایچ-34 کے براجاگولی-کرشن نگر سیکشن کے 66.7 کلومیٹر طویل فور لین کام کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی 24 پرگنہ ضلع میں این ایچ-34 کے باراسات-برجگولی سیکشن کے 17.6 کلومیٹر طویل فور لین کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

آسام کے سفر کے دوران وزیر اعظم مودی 1600 کروڑ روپے سے زیادہ کا تحفہ ریاست کو دیں گے۔ وزیر اعظم مغربی بنگال کے بعد ہفتہ کی دوپہر 2.30 بجے گوہاٹی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ نئے ٹرمینل کے باہر آسام کے پہلے وزیر اعلیٰ گوپی ناتھ بوردولوئی کے 80 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ نیا ٹرمینل بھی انہی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم تقریباً 4,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande