وزیراعظم کی ریلی سے قبل طاہر پور میں بڑا حادثہ، ٹرین کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق
نادیہ، 20 دسمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں ایس آئی آر پر جاری سیاسی ماحول کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کا دورہ کیا۔ ضلع نادیہ کے علاقے طاہر پور میں ایک عوامی جلسہ منعقد ہوا جہاں ایک بڑا ہجوم جمع ہوا۔اس دوران ہفتہ کی صبح ٹرین کی زد میں آک
Nadia-train-accident


نادیہ، 20 دسمبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں ایس آئی آر پر جاری سیاسی ماحول کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کا دورہ کیا۔ ضلع نادیہ کے علاقے طاہر پور میں ایک عوامی جلسہ منعقد ہوا جہاں ایک بڑا ہجوم جمع ہوا۔اس دوران ہفتہ کی صبح ٹرین کی زد میں آکر تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شکتی نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مرنے والے اور زخمی تمام مرشد آباد ضلع کے رہنے والے ہیں اور وزیر اعظم مودی کے عوامی جلسے میں شرکت کے لیے نادیہ کے طاہر پور آئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے اور پولیس کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے کے اطراف کے حالات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande