میٹرو ٹرین سے ترقی کو رفتار ملتی ہے : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
میٹرو ٹرین سے ترقی کو رفتار ملتی ہے : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ وزیر اعلیٰ نے میٹرو ٹرین سفر کے تجربات شیئر کیے، کہا- اونچائی پر تعمیر میٹرو ٹریک سے سفر کرتے ہوئے بھوپال کی خوبصورتی دیکھنے کا تجربہ بے مثال بھوپال، 20 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزی
میٹرو ٹرین کے افتتاحی موقع پر سفر کرتے ہوئے


میٹرو ٹرین کے افتتاحی موقع پر سفر کرتے ہوئے


میٹرو ٹرین سے ترقی کو رفتار ملتی ہے : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ وزیر اعلیٰ نے میٹرو ٹرین سفر کے تجربات شیئر کیے، کہا- اونچائی پر تعمیر میٹرو ٹریک سے سفر کرتے ہوئے بھوپال کی خوبصورتی دیکھنے کا تجربہ بے مثال

بھوپال، 20 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے میٹرو ٹرین سے ہفتہ کی شام سبھاش نگر سے ایمس میٹرو اسٹیشن تک 7 کلومیٹر کا سفر کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے بھی ان کے ساتھ سفر کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایمس میٹرو ریل اسٹیشن پر موجود شہریوں اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو ٹرین سے ترقی کو پر لگ جاتے ہیں۔ اس سے شہر کی ترقی کی نئی کہانی شروع ہو جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سفر کے دوران کئی مسافروں سے بات چیت کی اور ان کے تجربات جانے۔ انہوں نے بھوپال کی اس میٹرو ٹرین سفر میں اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ اونچائی پر تعمیر کردہ ٹریک سے ٹرین کا سفر کرتے ہوئے دونوں طرف شہر کی ہریالی اور خوبصورتی دیکھنے کا تجربہ بھی اپنے آپ میں بے مثال ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھوپال میں یہ شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑا تحفہ ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ تمام مسافروں سمیت ایمس آنے والے مریضوں اور شہریوں کے لیے یہ اہم سہولت ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے مرکزی وزیر منوہر لال کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اندور میٹرو سے جڑے ہر کام کے لیے مرکزی حکومت ضروری فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں شہری ترقیاتی منصوبوں میں ہندوستان سرکار کا پورا تعاون مل رہا ہے۔ آج ہی 262 ترقیاتی کاموں کی شروعات کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے میٹرو ٹرین کے آغاز پر تمام ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔

مرکزی وزیر منوہر لال نے بھوپال کو ملی اس خاص سہولت کو وقت کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کے نقطہ نظر سے اہم بتایا۔ انہوں نے بھوپال کے باشندوں کو میٹرو ٹرین شروع ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بھوپال میٹرو ریل کارپوریشن کے عہدیداران، کئی عوامی نمائندے، میڈیا نمائندے اور شہری موجود تھے۔

اس سے قبل مرکزی وزیر برائے ہاوسنگ اور شہری امور منوہر لال اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ہفتہ کی شام بھوپال کے سبھاش نگر میٹرو ٹرین اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر 7 کلومیٹر ٹریک میں چلنے والی میٹرو ٹرین کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اور مرکزی وزیر کھٹر نے کئی عوامی نمائندوں، میڈیا نمائندوں اور شہریوں کی موجودگی میں میٹرو ٹرین کے افتتاحی موقع پر ہری جھنڈی دکھا کر ایمس کے لیے ٹرین کو روانہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے میٹرو ٹرین کارپوریشن کے سینئر افسران سے میٹرو ٹرین آپریشن کے سلسلے میں تکنیکی معلومات حاصل کیں۔ بھوپال میں میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں اس ٹریک پر باقاعدہ میٹرو ٹرین آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ بھوپال میں تقریباً 30 کلومیٹر لمبائی میں میٹرو ٹرین کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande