ہندوستان-یورپی یونین تجارتی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے گوئل 8 جنوری کو برسلز کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے کو رفتار دینے کے مقصد سے اگلے سال 8 جنوری کو برسلز کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ یورپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر اور کمشنر بر
Goyal-will-visit-Brussels-on-January-8-India-EU-Tr


نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے کو رفتار دینے کے مقصد سے اگلے سال 8 جنوری کو برسلز کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ یورپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر اور کمشنر برائے تجارتی امورماروس سیفکووچ سے بات چیت کریں گے۔

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ گوئل اپنے دو روزہ دورے (8-9 جنوری) کے دوران سیفکووچ سے ملاقات کریں گے۔ عہدیدار نے بتایاکہ ’’مرکزی وزیر تجارت 7 جنوری کو لیخٹنسٹائن کا دورہ کریں گے اور پھر 8 اور 9 جنوری کو تجارتی بات چیت کے لیے برسلز میں ہوں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر کا دورہ ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) مذاکرات کے ایک اہم مرحلے پر ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد ایک جامع، متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی معاہدہ کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande