پرکاشم میں کالے جادوسے سنسنی
حیدرآباد، 20 دسمبر (ہ س)۔ اے پی کے ضلع پرکاشم میں کالے جادوسے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے علاقہ پودلی کے مضافات میں کھیتوں کے قریب بنجر زمین پر مشتبہ طور پر کی گئی کالے جادو کی علامتیں ملنے کے بعد دیہاتیوں اور کسانوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ وزمرہ
پرکاشم میں کالے جادونے پھیلائی سنسنی


حیدرآباد، 20 دسمبر (ہ س)۔ اے پی کے ضلع پرکاشم میں کالے جادوسے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے علاقہ پودلی کے مضافات میں کھیتوں کے قریب بنجر زمین پر مشتبہ طور پر کی گئی کالے جادو کی علامتیں ملنے کے بعد دیہاتیوں اور کسانوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

وزمرہ کے کاموں کے لئے استعمال ہونے والے اس مقام پر اچانک جادو ٹونے کے آثار ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پودلی کے مضافات میں جہاں کسان اور مزدور روزانہ کھیتی باڑی کرتے ہیں وہاں کچھ نامعلوم افراد نے مشتبہ پوجا کی ہے۔ موقع واردات پر ہلدی، کم کم، لیموں، چاقو، راکھ اور کالی مرغی کی باقیات ملی ہیں جو عموماً کالا جادو کرنے والے تانترک کے استعمال میں آتی ہیں۔

اماوس کے موقع پر اس طرح کی سرگرمیوں سے دیہاتی خوفزدہ ہیں اور ایک دوسرے کو تنہا کھیتوں کی طرف نہ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔مقامی افرادکو شبہ ہے کہ یہ پوجا یا تو کسی پوشیدہ خزانہ کی تلاش کے لئے کی گئی ہے یا پھر کسی کو نقصان پہنچانے کےلئے کی گئی ہے۔

ایک گڑھا کھود کر باقاعدہ پوجا کی گئی تھی اور قریبی تالاب کے پاس ایک کالی مرغی کی قربانی کے نشانات بھی پائے گئے۔واضح رہے کہ اماوس کے دوران کالے جادو کے ماہرین متحرک رہتے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد کسانوں نے پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حرکات میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کا خوف دور ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande