وارانسی میں مسلسل دوسرے دن کوہرے اور دھند سے نظام زندگی مفلوج، اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
وارانسی میں مسلسل دوسرے دن کوہرے اور دھند سے نظام زندگی مفلوج، اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے سڑکوں پر ٹھنڈ میں ٹھٹھرتے لوگوں کا حال جانا وارانسی، 19 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے وارانسی سمیت پوروانچل کے اضلاع میں جمعہ کو بھی کوہرے اور
دھند اور کوہرے میں شاستری گھاٹ ورونا پل کا نظارہ۔


وارانسی میں مسلسل دوسرے دن کوہرے اور دھند سے نظام زندگی مفلوج، اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی

۔ ضلع مجسٹریٹ نے سڑکوں پر ٹھنڈ میں ٹھٹھرتے لوگوں کا حال جانا

وارانسی، 19 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے وارانسی سمیت پوروانچل کے اضلاع میں جمعہ کو بھی کوہرے اور دھند سے عام زندگی مفلوج نظر آئی۔ حالانکہ کوہرا بہت گھنا نہیں تھا لیکن دھند اور ٹھنڈ کی وجہ سے سڑکوں پر صبح لوگ ضروری کاموں سے ہی باہر نکل رہے تھے۔ دھند اور گھنے کوہرے کے ساتھ سرد موسم کے مد نظر ریاستی انتظامیہ کی ہدایت پر اسکولوں کے اوقات بدل دیے گئے ہیں۔ وارانسی سمیت تمام اضلاع میں اسکولوں کا وقت صبح 10 بجے سے 3 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ یہ حکم پری پرائمری سے کلاس 12 تک کے تمام سرکاری، کونسل، امداد یافتہ، نجی تسلیم شدہ، سی بی ایس ای بورڈ، آئی سی ایس ای سمیت دیگر بورڈ کے تمام اسکولوں پر اگلے حکم تک نافذ ہوگا۔

بتاتے چلیں کہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں شدید ٹھنڈ اور گھنے کوہرے کی وارننگ پہلے ہی جاری کر دی تھی۔ موسم ماہرین کے مطابق فضا میں نمی کی وجہ سے آلودگی کے عناصر نیچے آ جاتے ہیں۔ چونکہ فی الحال موسم کی صورتحال درمیانی آلودگی والی ہے، اس لیے صبح دیر تک دھند اور کوہرا چھایا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ حالات اگلے 2 سے 3 دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں سردی بھی بڑھے گی۔ اس لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مغربی ہواوں کے چلنے کی وجہ سے رات میں اب ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے لکھنو علاقائی دفتر کے مطابق وارانسی میں دسمبر میں 6 سال بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اتنا نیچے گرا ہے۔ ادھر، گھنے کوہرے اور دھند سے سڑکوں پر دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑی چلانے والوں کو بے حد دھیمی رفتار سے گاڑی چلانی پڑ رہی ہے۔ اس کا زیادہ اثر ہوائی خدمات کے ساتھ ساتھ ریل ٹریفک پر نظر آرہا ہے۔ دہلی اور ممبئی سے آنے والی ٹرینیں تاخیر سے وارانسی پہنچ رہی ہیں۔

وارانسی میں پڑ رہی شدید سردی کے مد نظر ضلع انتظامیہ بھی محتاط ہے۔ شہر میں ٹھنڈ سے ٹھٹھرتے لوگوں کا حال جاننے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ستیندر کمار جمعرات کی دیر رات سڑکوں پر نکلے۔ انہوں نے سکرول، پرمانند پور اور پانڈے پور چوراہے پر رین بسیرے میں مقیم لوگوں سمیت سڑکوں کے کنارے، خاص طور پر پانڈے پور فلائی اوور کے نیچے رہ رہے لوگوں کی خبر لی۔ انہوں نے ٹھنڈ کے دوران سڑکوں پر لوگوں کو نہیں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس اگر رہنے کا انتظام نہ ہو، تو اپنے قریبی رین بسیرے میں رات گزاریں۔ انہوں نے رین بسیرے کے معائنے کے دوران وہاں قیام پذیر لوگوں سے بھی بات کی۔ موقع پر موجود میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی کہ رین بسیرے میں رہ رہے لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ صاف بستر کے علاوہ صفائی کے نظام کے ساتھ ہی بیت الخلاء کا مناسب انتظام ہر صورت میں یقینی ہونا چاہیے۔ انہوں نے الاو کا انتظام بھی یقینی کرنے کی ہدایت دی۔ معائنے کے دوران میونسپل کمشنر ہمانشو ناگپال بھی موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande