آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے زیرِ اہتمام اسکالرشپ تقسیم پروگرام
علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے ذریعے آج ایک تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علی گڑھ کے مختلف اسکولوں کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ و طالبات میںاسکالرشپ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کانفرنس کے جوائنٹ سیکریٹری اسد
اسکالرشپ تقسیم پروگرام


علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔

آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے ذریعے آج ایک تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علی گڑھ کے مختلف اسکولوں کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ و طالبات میںاسکالرشپ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کانفرنس کے جوائنٹ سیکریٹری اسد یارخاںبطورِ مہمانِ خصوصی موجود رہے۔پروگرام میں کانفرنس کے آنریری جنرل سیکریٹری پروفیسررضائ اللہ خان اور ٹریزرار محمد احمد شیون،پروفیسر عارف سہیل،پروفیسر ایم مزمل،پروفیسر ایم عمر نے بھی شرکت کی اور تعلیمی میدان میں کانفرنس کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہمانِ خصوصی اسد یا رخاں نے کہا کہ اسکالرشپ کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ مضبوط بنیاد ہے جس کے ذریعے قوم و ملت کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہے، اور کانفرنس گزشتہ کئی دہائیوں سے اسی مقصد کے تحت تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر علی گڑھ کے مختلف اسکولوں کے بچوں کو تین لاکھ روپے سے زائد کی اسکالرشپ فراہم کی گئی جس میں رائزنگ لٹل اسٹار اسکول، ایچ ایم ایس پبلک اسکول، مسکان پبلک اسکول ،ایم ٹیک انٹر کالج ، وارثی پبلک اسکول کے علاوہ جن طلبا کو انکی تعلیمی صلاحیتوں کی بنیاد پر اسکالر شپ کی گئی ان میں لائبہ خالد، معاویہ خالد ،سمرا خان، مریم ، عالیہ ،اریبہ ساجد، ایچ ساجد،محمد اسجد،طیبہ خان، سید شروانی، محمد اسماعیل، محمد ریان، فائبہ، عبداللہ بن عاصم ، محمد ارحان، غلام نعمت کے نام شامل ان سبھی میںخوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پروگرام کے اختتام پر طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ نے آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔پروگرام کے انعقاد میں کانفرنس کے آفس انچارج محمد صابر نے اہم رول ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande