وزیر اعظم مودی ہفتہ کو آسام کے دو روزہ دورے پر
گوہاٹی، 19 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر آسام پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم 20 اور 21 دسمبر کو مختلف سرکاری پروگراموں میں شرکت کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم کی آ
وزیر اعظم مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر آسام پہنچیں گے


گوہاٹی، 19 دسمبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر آسام پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم 20 اور 21 دسمبر کو مختلف سرکاری پروگراموں میں شرکت کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم کی آمد کے لیے گوہاٹی شہر کو پوری طرح سے سجایا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے بھی وسیع انتظامات کیے گئے ہیں اور انتظامیہ مکمل چوکس ہے۔

حکام کے مطابق گوہاٹی-شمالی گوہاٹی فیری سروس وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر 20 اور 21 دسمبر کو دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔

فیری سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے دوران سیکورٹی اور ہموار ٹریفک کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande