
سرینگر، 19 دسمبر (ہ س):۔حکام نے بتایا کہ ایک شخص کو جمعہ کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ جعلی ہوائی ٹکٹ پر سفر کرتا پایا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا، یہ واقعہ صبح صویرے ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر پیش آیا، جہاں اس شخص کو سرینگر سے دہلی جاتے ہوئے روک لیا گیا۔ تصدیق کے دوران ٹکٹ جعلی پایا گیا۔ مزید پوچھ گچھ پر مسافر نے اعتراف کیا کہ ٹکٹ جعلی تھا۔ جس کے بعد اسے موبائل فون سمیت تحویل میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK-04A-9887 (ٹاٹا سومو) تھا کو بھی کو بھی ضبط کیا گیا۔ زیر حراست شخص اور ضبط شدہ اشیاء کو مزید تفتیش کے لیے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام نے جعلی ٹکٹ کے ذرائع اور اس معاملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کا پتہ لگانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir