یومِ حقوقِ اقلیت :دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یک روزہ سمینارکا انعقاد
علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔ یومِ حقوقِ اقلیت کے موقع پر دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن، علی گڑھ کے زیرِ اہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ہال، مولانا آزاد لائبریری میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کا موضوع“سماجی و معاشی خلا اور پالیسی رد
رضوان خان خطاب کرتے ہوئے


علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔

یومِ حقوقِ اقلیت کے موقع پر دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن، علی گڑھ کے زیرِ اہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ہال، مولانا آزاد لائبریری میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کا موضوع“سماجی و معاشی خلا اور پالیسی ردِعمل: شمولیاتی ترقی کے لیے عدم مساوات کا ازالہ”تھا، جس میں اقلیتی حقوق، سماجی انصاف اور وِکست بھارت کے تصور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مہمانِ خصوصی معروف استاد شعبہ سیاسیات پروفیسر مرزا اسمر بیگ نے اقلیت کے تصور اور اس کے سماجی و سیاسی تناظر پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی حقوق کا تحفظ قومی اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور انصاف کے لیے ناگزیر ہے۔شعبہ انگریزی کے معروف استاد پروفیسر محمد رضوان خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اقلیتی تعلیمی ادارے کی حیثیت سے تاریخی اہمیت بیان کی اور کہا کہ تعلیم کے ذریعے محروم طبقات کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شعبہ قانون کے استاد پروفیسر سید علی نواز زیدی نے آزادی کے بعد اقلیتوں کی خدمات، آئینی ضمانتوں اور پالیسی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری ہی اقلیتی حقوق کے تحفظ کی اصل ضمانت ہے۔ اس سے قبل فیض الرحمٰن شیروانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں انہوں نے ہندوستانی جمہوری نظام میں اقلیتوں کے کردار اور ان کے آئینی حقوق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی شمولیت کے بغیر ترقی کا تصور ادھورا ہے۔اس موقع پرپروفیسر نسیم احمد،پروفیسر وبھا شرما،پروفیسر عفتاصغر، پروفیسر نشاط فاطمہ، ڈاکٹر سید کلیم افروغ زیدی، ڈاکٹر محمد طاہر، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر قرۃ العین علی، ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر راشد عمران اور ڈاکٹر مجاہد علی خان کی موجودگی نے پروگرام کو علمی وقار بخشا۔سمینار کا اختتام دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن کے صدر محمد عظیم خان کے کلماتِ تشکر کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے مقررین، مہمانانِ خصوصی، شرکائ، رضاکاروں اور مولانا آزاد لائبریری انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے علمی پروگرام شمولیاتی اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہماری تنظیم کوشش کریگی کہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں۔پروگرام کی نظامت ایمن نے خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ فاؤنڈیشن کے اراکین کمرُل حسین، محمد انش، سلمان، فیض، دائودرشیدی، افان، ذوالکف، انیس، ارشاد، ندیم گوہر، ٹِٹو کمار، عرش نے پروگرام کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande