اے ایم یو کے گود لئے گئے گاوں میں صحت کیمپ کا اہتمام
علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوشل ورک شعبہ نے : ہفت روزہ دیہی سرمائی کیمپ کے تحت شعبہ تحفظی و سماجی طب کے اشتراک سے اے ایم یو کے گود لئے گئے گاؤں مرزا پور سیا خاص میں ایک صحت کیمپ منعقد کیا۔ پنچایت گھر میں منعقدہ اس کیم
گاوں میں صحت کیمپ


علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوشل ورک شعبہ نے : ہفت روزہ دیہی سرمائی کیمپ کے تحت شعبہ تحفظی و سماجی طب کے اشتراک سے اے ایم یو کے گود لئے گئے گاؤں مرزا پور سیا خاص میں ایک صحت کیمپ منعقد کیا۔

پنچایت گھر میں منعقدہ اس کیمپ کا اہتمام چیف میڈیکل آفیسر، علی گڑھ کے تعاون سے کیا گیا، جس میں کمیونٹی میڈیسن، پیڈیاٹرکس، پیریوڈونٹکس و کمیونٹی ڈینٹسٹری، یونانی طب، آپٹومیٹری، ذیابیطس نگہداشت اور دماغی و عمومی صحت کی خدمات سے وابستہ طبی ماہرین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، جواں، ڈائبیٹیز فاونڈیشن (علی گڑھ چیپٹر) اور میڈکس این جی او کا بھی تعاون شامل رہا۔

کیمپ کا افتتاح سابق وائس چانسلر، اے ایم یو پروفیسر محمد گلریز نے کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور چیئرمین شعبہ سوشل ورک پروفیسر اکرام حسین، چیئرپرسن شعبہ تحفظی و سماجی طب پروفیسر روبی انجم اور پروفیسر نسیم احمد خان بھی موجود تھے۔

پروفیسر گلریز نے اس اقدام کو ادارہ جاتی سماجی ذمہ داری کا ایک اہم جزو قرار دیتے ہوئے دیہی علاقوں میں مسلسل عوامی رسائی کی سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر اکرام حسین اور پروفیسر نسیم احمد خان نے گاؤں میں ایسے اقدامات کے تسلسل کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ پروفیسر روبی انجم نے متوازن غذا، صفائی، محفوظ پینے کے پانی، منھ و دانتوں کی صحت اور جسمانی سرگرمیوں سے متعلق آگہی کے ذریعے صحت عامہ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کیمپ میں مفت طبی معائنہ، مشاورت، ماں اور بچے کی صحت، بیماریوں سے بچاو اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق بیداری نشستیں منعقد کی گئیں، نیز مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس سے 230 سے زائدمقامی افراد مستفید ہوئے۔ کیمپ کے بہتر انتظام کے لیے رجسٹریشن کاڈنٹر قائم کیے گئے تھے۔

دیہی سرمائی کیمپ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ضلعی صحت انتظامیہ، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹروں اور طلبہ کے تعاون کا اعتراف کیا۔ یہ پروگرام شعبہ سوشل ورک، شعبہ تحفظی و سماجی طب، کمیونٹی میڈیسن، پیڈیاٹرکس اور کمیونٹی ڈینٹسٹری کے فیکلٹی اراکین کے علاوہ ریسرچ اسکالرز اور ایم ایس ڈبلیو طلبہ کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande