اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول میں طالبات کی الوداعی تقریب منعقد
علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول (گرلز) میں دسویں جماعت کی طالبات کے لیے نویں جماعت کی طالبات نے اسکول کے پرائمری سیکشن میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر قدسیہ تحسین کے
الوداعی تقریب


علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول (گرلز) میں دسویں جماعت کی طالبات کے لیے نویں جماعت کی طالبات نے اسکول کے پرائمری سیکشن میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر قدسیہ تحسین کے اے ایم یو کے اسکول ایجوکیشن کا ڈائریکٹر مقرر ہونے پراے بی کے ہائی اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ اور وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے سینئر اساتذہ کے ہمراہ ان کی عزت افزائی کی۔ شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن پروفیسر نکہت نسرین اور عبداللہ اسکول کی سپرنٹنڈنٹ محترمہ عمرہ ظہیر بھی بطور خاص موجود تھیں۔ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمینہ نے انہیں توجہ مرکوز رکھنے، دیانت داری سے محنت کرنے اور سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی۔ پروفیسر قدسیہ تحسین اور پروفیسر نکہت نسرین نے طالبات کو چیلنجوں کو قبول کرنے اور وقت کے بہتر استعمال کی ترغیب دی، جبکہ محترمہ عمرہ ظہیر نے بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے مسلسل کوشاں رہنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر صبا حسن نے جماعت دہم کی طالبات کی خدمات کو سراہا اور انہیں اعتماد کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کی ترغیب دی۔

جماعت نہم کی طالبات نے رقص، موسیقی، شاعری، ڈرامے اور قوالی سمیت ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ جماعت دہم کے لیے منعقدہ مس اے بی کے مقابلہ میں عفنان حسن کو مس اے بی کے قرار دیا گیا، جبکہ علمہ رضوان اور رمیشہ کوثر بالترتیب پہلے اور دوسرے رنر اپ رہے، جب کہ انوشکا جادون کو خصوصی انعام دیا گیا۔ ہیڈ گرل علمہ رضوان نے اساتذہ اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں رخصت ہونے والی طالبات کو تحائف اور اسناد پیش کی گئیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande