اسٹالن حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی نرسیں بضد، حراست میں لی گئی نرسیں کچھ گھنٹے بعد رہا، مظاہرہ جاری
اسٹالن حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی نرسیں بضد، حراست میں لی گئی نرسیں کچھ گھنٹے بعد رہا، مظاہرہ جاری چنئی، 19 دسمبر (ہ س)۔ ریاست کی ڈی ایم کے حکومت سے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دارالحکومت چنئی کے کلمبکم بس اسٹیشن پر مظاہرہ ک
کلمبکم میں مسلسل احتجاجی مظاہرہ، نرسیں گرفتار


اسٹالن حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی نرسیں بضد، حراست میں لی گئی نرسیں کچھ گھنٹے بعد رہا، مظاہرہ جاری

چنئی، 19 دسمبر (ہ س)۔ ریاست کی ڈی ایم کے حکومت سے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دارالحکومت چنئی کے کلمبکم بس اسٹیشن پر مظاہرہ کر رہی نرسوں کو پولیس نے حراست میں لیا اور بعد میں سبھی کو چھوڑ دیا۔ اس کے باوجود نرسوں نے جمعہ کو اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک یہ جاری رہے گا۔

تمل ناڈو دادیار وکاس سنگھ کی جانب سے اپنے مطالبات کو لے کر ایک دن پہلے 18 دسمبر کو چنئی کی شیوانند روڈ پر بھوک ہڑتال (ستیہ گرہ) شروع کی گئی تھی۔ اس میں بڑی تعداد میں نرسوں نے حصہ لیا۔ مظاہرہ کرنے والی نرسوں کا مطالبہ ہے کہ نرس سپرنٹنڈنٹ زمرہ تین کے عہدوں کو دوبارہ قائم کیا جائے، کورونا دور میں کام کرنے والی تمام نرسوں کو دوبارہ تعینات کیا جائے۔ ساتھ ہی ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم مکمل کرنے والی نرسوں کی تنخواہ میں اضافے سمیت دیگر مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ پورے معاملے کو سلجھانے کے لیے جمعرات کو صحت اور عوامی بہبود کے محکمے کے سکریٹری سینتھل کمار نے مظاہرین سے بات چیت کی۔ حالانکہ، بات چیت کسی نتیجے تک نہیں پہنچی۔ جس کے بعد مظاہرہ کرنے والی نرسوں نے احتجاج جاری رکھا۔

احتجاج کرنے کی اجازت کا وقت شام 7 بجے ختم ہونے بعد پولیس نے موقع سے انہیں جانے کو کہا۔ مظاہرین کے منع کرنے پر انہیں زبردستی بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے احتجاج میں شامل نرسوں کو بس میں بٹھا کر کلمبکم بس اسٹینڈ پر اتارا۔ لیکن نرسوں نے کلمبکم بس اسٹینڈ پر ہی بیٹھ کر دوبارہ دھرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے آدھی رات سے صبح تک دھرنا جاری رکھا۔ مظاہرہ کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

کچھ نرسیں ابھی بھی چنئی کی شیوانند روڈ پر بھوک ہڑتال کے تحت دوبارہ مظاہرہ کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande