
نئی دہلی، 19 دسمبر (ہ س) ۔سپریم کورٹ نے تلنگانہ فون ٹیپنگ کیس کے اہم ملزم اور ریاست کے اسپیشل انٹیلی جنس بیورو (ایس آئی بی) کے سابق سربراہ ٹی پربھاکر راو¿ کی پولیس تحویل میں 25 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔جسٹس بی وی ناگارتھنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ پربھاکر راو¿ کو 26 دسمبر کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کیا جائے گا۔سماعت کے دوران ایس جی (سالیسٹر جنرل) تشار مہتا نے کہا کہ راو¿ نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد خودسپردگی کی تھی لیکن وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے تھے۔ عدالت نے انہیں 12 دسمبر کی صبح 11 بجے تک خودسپردگی کا حکم دیا تھا۔
ٹی پربھاکر راو¿ پر بی آر ایس حکومت کے دوران مختلف الیکٹرانک آلات سے انٹیلی جنس معلومات کو مٹانے اور مبینہ طور پر فون ٹیپ کرنے کا الزام ہے۔ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سی بی آئی کے وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور مختلف شہریوں کی نگرانی کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan