منی پور کے چرا چاند پور میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، 16 آئی ای ڈی برآمد
منی پور کے چرا چاند پور میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، 16 آئی ای ڈی برآمد چورا چاند پور (منی پور)، 19 (ہ س)۔ منی پور کے چرا چاند پور ضلع میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 لاوارث امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کی
منی پور میں برآمد 16 لاوارث آئی ای ڈی کی تصویر


منی پور کے چرا چاند پور میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، 16 آئی ای ڈی برآمد

چورا چاند پور (منی پور)، 19 (ہ س)۔ منی پور کے چرا چاند پور ضلع میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 لاوارث امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کی ہیں۔ یہ آئی ای ڈی اے این ایف او (پیسٹ ٹائپ) کی بتائی جا رہی ہیں، جنہیں چورا چاند پور تھانہ علاقے کے تحت کانگوائی علاقے میں لنگدیفائی لینوم گاوں جنکشن سے برآمد کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو بتایا کہ علاقے میں جاری تلاشی مہم کے دوران ان دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلا۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر بلایا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام 16 آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ وقت رہتے کی گئی اس کارروائی سے کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان کو ٹال دیا گیا۔ واقعے کے بعد آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات اور چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande