ممبئی بلدیاتی انتخابات میں نیا سیاسی اتحاد ممکن ، شیو سینا، منسے اور این سی پی کے مذاکرات جاری
ممبئی ، 19 دسمبر(ہ س)۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا (ٹھاکرے دھڑ
MAHA POLITICS THACKERAY BRO ALLIANCE


ممبئی ، 19 دسمبر(ہ س)۔ برہن

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے درمیان

اتحاد کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ شرد پوار کی قیادت والی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے

درمیان ممکنہ اتحاد پر سنجیدہ غور و خوض جاری ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، اگرچہ شرد

پوار دھڑے کی این سی پی کی ممبئی میں محدود موجودگی ہے، لیکن شیو سینا (ٹھاکرے

دھڑا) اور منسے کے ساتھ اتحاد کی صورت میں یہ محاذ مہایوتی کے لیے سخت چیلنج ہو

سکتا ہے۔ شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ این سی پی کو اپنے کوٹے

سے کچھ سیٹیں دینے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیو سینا

(ٹھاکرے دھڑا) اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کے درمیان اتحاد کا باضابطہ اعلان اس

لیے رکا ہوا ہے کہ دونوں جماعتیں ممبئی کے 15 اہم وارڈز پر اپنی اپنی دعوے داری سے

دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ منسے کا مؤقف ہے کہ جب تک سیٹوں کی تقسیم پر مکمل

اتفاق نہ ہو جائے، اتحاد کا اعلان قبل از وقت ہوگا۔

اسی پس منظر میں، دونوں جماعتوں

کے رہنماؤں کے درمیان آج اور کل اہم ملاقاتیں طے کی گئی ہیں، جن میں سیٹ شیئرنگ کے

پیچیدہ معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ان مذاکرات کے بعد ہی ٹھاکرے

برادران کے ممکنہ اتحاد کی باضابطہ تصویر سامنے آنے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande