
کولہاپور: ہوپری میں دوہرے قتل سے سنسنی، اولاد ہی بنی والدین کی قاتل، معمر جوڑا بے دردی سے قتل
کولہاپور
، 19 دسمبر(ہ س)۔
کولہاپور ضلع کے ہوپری شہر میں جمعہ کی صبح پیش
آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے اپنے ضعیف ماں باپ کو بے رحمی سے قتل
کر دیا، جس سے علاقے میں شدید سنسنی پھیل گئی ہے۔
پولیس
کے مطابق ملزم سنیل نارائن بھوسلے (48) نے اپنی والدہ کی رگ شیشے کے ٹکڑے سے کاٹ
کر انہیں ہلاک کیا، جبکہ اپنے والد کے سر پر لاٹھی سے حملہ کر کے ان کی جان لے لی۔
دونوں بزرگ اس حملے میں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
مہلوکین
کی شناخت نارائن گنپت راؤ بھوسلے (78) اور وجے مالا بھوسلے (70) کے طور پر ہوئی
ہے۔ واردات انجام دینے کے بعد ملزم نے خود ہوپری پولیس کے سامنے جا کر جرم قبول کر
لیا۔
پولیس
حکام نے بتایا کہ قتل کے پس منظر میں اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،
تاہم ابتدائی جانچ میں خاندانی اختلافات کو اس سنگین جرم کی ممکنہ وجہ مانا جا رہا
ہے۔ شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو بھی موقع پر طلب کیا گیا تھا۔
پولیس
نے معاملے کی گہرائی سے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کو حراست میں لے کر قانونی
کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے