این سی پی اجیت پوار دھڑے طلبہ ونگ کے صدر وشال مورے کی منشیات کیس میں گرفتاری
این سی پی اجیت پوار دھڑے طلبہ ونگ کے صدر وشال مورے کی منشیات کیس میں گرفتاری ممبئی، 19 دسمبر(ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑا) کو اس وقت سیاسی اور تنظیمی جھٹکا لگا جب اس کے طلبہ ونگ کے صدر وشال مورے کو منشیات اسمگلن
MAHA  CRIME DRUG CASE NCP


این سی پی اجیت پوار دھڑے طلبہ ونگ کے صدر وشال مورے کی منشیات کیس میں گرفتاری

ممبئی، 19 دسمبر(ہ س)۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑا) کو اس

وقت سیاسی اور تنظیمی جھٹکا لگا جب اس کے طلبہ ونگ کے صدر وشال مورے کو منشیات

اسمگلنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد پارٹی نے انہیں فوری طور پر

معطل کرنے کا اعلان کیا۔

ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق،

وشال مورے کو ستارا ضلع کے ساوری گاؤں سے ایم ڈی (میفیڈرون) منشیات کی غیر قانونی

ترسیل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سے قبل ممبئی کے ملنڈ علاقے

میں منشیات کی سپلائی کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیا تھا، جن کی پوچھ گچھ کے

دوران وشال مورے کے مبینہ کردار کا انکشاف ہوا۔ یہ معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا تھا جب

شیو سینا (ٹھاکرے دھڑا) کی رہنما سشما اندھارے نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے

بھائی پرکاش شندے کو اس منشیات نیٹ ورک سے جوڑنے کا الزام لگایا تھا۔ ان الزامات

کے بعد ممبئی کرائم برانچ نے جانچ تیز کی، جس کے نتیجے میں وشال مورے کی گرفتاری

عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ این سی پی (اجیت پوار دھڑا) کے شہر صدر

سنیل ٹنگرے نے حال ہی میں پارٹی کی نئی تنظیمی فہرست جاری کی تھی، جس میں وشال

مورے کو طلبہ ونگ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم منشیات کیس میں ان کا نام سامنے

آنے کے بعد پارٹی نے فوری تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے معطل کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande