ناگپور کے بوٹیبوری سولر پلانٹ میں بڑا حادثہ، پانی کے ٹینک کے پھٹنے سے تین مزدورہلاک، متعدد شدید زخمی
ناگپور، 19 دسمبر(ہ س)۔ ناگپور کے بوٹیبوری ایم آئی ڈی سی فیز-2 میں واقع اوادا سولر پلانٹ میں جمعہ کی صبح پیش آنے والے حادثے نے پورے صنعتی علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔ پلانٹ کے اندر نصب پانی کا ٹینک اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین
MAHA ACCIDENT BUTIBORI INDUSTRIAL TRAGEDY


ناگپور، 19 دسمبر(ہ س)۔

ناگپور کے بوٹیبوری ایم آئی ڈی سی فیز-2 میں

واقع اوادا سولر پلانٹ میں جمعہ کی صبح پیش آنے والے حادثے نے پورے صنعتی علاقے میں

سنسنی پھیلا دی۔ پلانٹ کے اندر نصب پانی کا ٹینک اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین

مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ آٹھ مزدور شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس

اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت متعدد مزدور ٹینک کے قریب کام کر رہے

تھے۔ دھماکے کے باعث کئی مزدور زمین پر گر پڑے اور ملبے کی زد میں آ گئے۔ زخمیوں میں

سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر

کیا جا رہا ہے۔ حادثے

کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر

امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا

اور علاقے کو محفوظ بنایا۔

پولیس

نے مہلوک مزدوروں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی ہیں۔ اس دوران سولر

پلانٹ انتظامیہ کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس پر سوالات

اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلعی

انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی

اصل وجہ معلوم کی جائے گی۔ اگر صنعتی حفاظتی ضوابط میں لاپرواہی یا کوتاہی ثابت

ہوئی تو ذمہ دار اداروں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس

واقعے نے ایک بار پھر صنعتی یونٹوں میں مزدوروں کی جان و مال کے تحفظ پر سنجیدہ

تشویش پیدا کر دی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande