
نئی دہلی،19دسمبر(ہ س)۔ جماعت اسلامی ہند کے شعبہ برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی (Communal Harmony Department)“ کی جانب سے ایک دوروزہ پروگرام بعنوان’ آل انڈیا کمیونل ہارمونی کو آرٹینیٹرز میٹ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی تقریباً 20 ریاستوں سے زمینی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کام کرنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد ملک کی مختلف ریاستوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی صورت حال کو سمجھنا، اب تک اس سلسلے میں کیے گئے کاموں کا جائزہ لینا نیز مستقبل کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا -اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ” فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ہمارا کام عارضی نہیں بلکی دائمی ہے۔ اسلام کی بنیاد ہی لوگوں کے مابین تعلقات کو درست کرنا اور ان کو سہی سمت دینا ہے - قران نے اس پر بہت زور دیا ہے اور الل? کے نبی حضرت محمد نے پوری زندگی اس کے لیے کوشش کی – انہوں نے مزید کہا کہ اس کام کو اب انفرادی سطح سے آگے بڑھا کر ادارہ جاتی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے جس سے اس کام کو مضبوط بنیادیں فراہم ہوں- قیم جماعت اسلامی ہند ، ٹی عارف علی نے کہا کہ ” کمیونل ہارمنی کے لیے ہماری کوششیں حالات کے دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ہماری زمہ داری اور ہمیشہ ہی سے جماعت اسلامی ہند کی پالیسی کا حصہ رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ جس طرح اللہ کی اس کائنات میں ہر چیز میں ہم آہنگی ہے اسی طرح انسانوں میں بھی ہم آہنگی مطلوب ہےاس موقع پر سوامی سروا?لوک ا?نند جی مہراج نے ’فرقہ وارانہ ہم ا?ہنگی کے لیے بین المذاہب مکالمے کی اہمیت‘ پر بات کی اور لوگوں کو اپنے اور دوسروں کے نظریات کو سمجھنے اور ان کا احترام کرنے پر زور دیا۔ جبکہ گیانی منگل سنگھ جی نے ’ تمام برادریوں کے درمیان پل بنانے کی اہمیت ‘ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ لوگوں کی بے لوث خدمت اس کا سب سے موثر ذریعہ ہے - محترمہ شائستہ رفعت صاحبہ ، نیشنل سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے فرقہ وارانہ ہم ا?ہنگی میں خواتین کے کردار پر بات کی اور کہا کہ دنیا کی نصف آبادی کو اس کام سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ خواتین کو آگے بڑھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں اپنا کردار نبھانا چاہیے نیز ملک و ملت کو اس ضمن میں انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہئیں- اس موقع پر ملک بھر میں قائم ’ دھارمک جن مورچہ اور سدبھاونا منچ ‘کو زیادہ موثر بنانے کے لیے مختلف ائیڈیاز پر تبادلہ خیال کیا گیا- پروفیسر سلیم انجینئر، نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے زاد راہ کے طور پر شرکا کو پورے اعتماد کے ساتھ بغیر کسی تفریق کےکام کرنے پر متوجہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک بھر سے تشریف لائے شرکائ نے پوری قوت، صبر ، حکمت ، مستقل مزاجی اور حوصلے کے ساتھ ملک میں تمام طبقات کو جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais