گوا کی آزادی کے دن پرصدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے مجاہدین آزادی کویاد کیا
نئی دہلی، 19 دسمبر (ہ س)۔ گوا کی آزادی کے دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو گوا کو پرتگالی حکمرانی سے آزاد کرانے والے مجاہدین کی ہمت اور قربانی کویادکیا اور گوا کے لوگوں کے روشن ا
GOA LIBRATION DAY-PRESIDENT-PM


نئی دہلی، 19 دسمبر (ہ س)۔ گوا کی آزادی کے دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو گوا کو پرتگالی حکمرانی سے آزاد کرانے والے مجاہدین کی ہمت اور قربانی کویادکیا اور گوا کے لوگوں کے روشن اور خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ گوا لبریشن ڈے پر قوم ان بہادروں کوممنون ہوکر یاد کرتی ہے جنہوں نے نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف انتھک جدوجہد کی۔ انہوں نے مجاہدین آزادی اور مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم اور لگن کو خراج عقیدت پیش کیا اور گوا کے لوگوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔

ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گوا کی آزادی کا دن ملک کے قومی سفر میں ایک اہم باب کو یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور آزادی کے لیے لڑنے والوں کی بے مثال ہمت گوا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوششوں کو تحریک اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:’’گوا لبریشن ڈے ہمیں ہمارے قومی سفر کے ایک اہم باب کی یاد دلاتا ہے۔ ہم ان لوگوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ناانصافی کو قبول کرنے سے انکار کردیاتھا اور ہمت اور یقین کے ساتھ آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ گوا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کرتے ہوئے ان کی قربانیاں ہمیں حوصلہ دیتی رہی ہیں ۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گوا کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 1961 تک ہندوستانیوں کو گوا جانے کی اجازت لینی پڑتی تھی۔ انہوں نے گوا کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی عظیم شخصیات کو یاد کیا، جن میں پربھاکر ویدیہ، بالا رائے ماپاری، نانا جی دیش مکھ اور جگن ناتھ راؤ جوشی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان محب وطنوں کی قربانیوں کے بعد ہی گوا ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بن سکا۔

گوا آزادی کا دن ہر سال 19 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ آج کے دن 1961 میں گوا، دمن اور دیو نے پرتگالی استعمار سے آزادی حاصل کی۔ اس وقت اس علاقے پر پرتگالیوں کی حکومت تھی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande