انیمیا سے پاک ہندوستان پروگرام میں مسلسل دو سہ ماہیوں سے مدھیہ پردیش ملک میں اول
یہ کامیابی ریاست کے صحت نظام کے عزم، لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: نائب وزیر اعلیٰ شکلا سال 26-2025 میں 70 لاکھ سے زائد بچوں اور 9 لاکھ 42 ہزار حاملہ خواتین کی جانچ ہوئی بھوپال، 19 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں انیمیا سے پاک ہندوستان پروگرام کے
انیمیا: علامتی تصویر


یہ کامیابی ریاست کے صحت نظام کے عزم، لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: نائب وزیر اعلیٰ شکلا

سال 26-2025 میں 70 لاکھ سے زائد بچوں اور 9 لاکھ 42 ہزار حاملہ خواتین کی جانچ ہوئی

بھوپال، 19 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش میں انیمیا سے پاک ہندوستان پروگرام کے تحت حکومت ہند کی ایچ ایم آئی ایس رینکنگ میں مدھیہ پردیش نے مسلسل گزشتہ دو سہ ماہیوں میں ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ریاست میں خواتین و اطفال میں خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے مسلسل اور مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انیمیا سے پاک ہونے کا مطلب ہے کہ بچوں اور خواتین کے جسم میں ہیموگلوبین کی سطح معمول پر ہو، جس سے ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما بہتر طریقے سے ہو سکے۔ یہ پروگرام زچہ و بچہ کی صحت کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم پہل کے طور پر قائم ہوا ہے۔ ریاست میں کی گئی مسلسل اور موثر کوششوں کا مثبت نتیجہ یہ رہا کہ انیمیا سے پاک ہندوستان حکومت کی ایچ ایم آئی ایس رینکنگ میں مدھیہ پردیش نے مسلسل گزشتہ دو سہ ماہیوں میں ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی صحت خدمات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا نے انیمیا سے پاک ہندوستان پروگرام کے کامیاب نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ریاست کے صحت نظام کے عزم، لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مہم سے وابستہ تمام ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، اے این ایم، آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان اور زمینی عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سبھی کی انتھک محنت، حساسیت اور خدمت کے جذبے کی وجہ سے ہی اتنے وسیع پیمانے پر جانچ، علاج اور بیداری ممکن ہو سکی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے تمام ہیلتھ ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اسی لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ریاست کو مکمل طور پر انیمیا سے پاک کرنے کے ہدف کی طرف مسلسل گامزن رہیں گے۔

رابطہ عامہ افسر انکش مشرا نے جمعہ کو بتایا کہ موجودہ مالی سال 26-2025 کے دوران مدھیہ پردیش میں دستک مہم کے پہلے مرحلے کا انعقاد 22 جولائی سے 16 ستمبر 2025 تک کیا گیا۔ اس مدت میں 6 ماہ سے 59 ماہ تک کے کل 70.62 لاکھ بچوں میں ڈیجیٹل ہیموگلوبنومیٹر کے ذریعے ہیموگلوبین کی جانچ یقینی کی گئی۔ جانچ کے بعد تقریباً 35.21 لاکھ کم اور درمیانی انیمیا زدہ بچوں کو ضروری طبی علاج فراہم کیا گیا، جبکہ 3,575 شدید انیمیا سے متاثرہ بچوں کی نشاندہی کر کے ضلع سطح پر خون کی منتقلی یا مناسب انتظام یقینی بنایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande