درجہ حرارت میں گراوٹ، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت
حیدرآباد، 18 دسمبر (ہ س)۔ ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ تلنگانہ نے ریاست میں درجہ حرارت میں گراوٹ کے درمیان ایک ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ موسمی فلو کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے نقص تنفس، سا
درجہ حرارت میں کمی، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت ۔ ہیلت ایڈوائزری جاری


حیدرآباد، 18 دسمبر (ہ س)۔ ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ تلنگانہ نے ریاست میں درجہ حرارت میں گراوٹ کے درمیان ایک ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ موسمی فلو کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے نقص تنفس، سانس کی نالی میں انفیکشن کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔یہ فلو تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے۔ شدید اور متعدی سانس کے انفیکشن کی علامات بخار کھانسی، گلے میں خراش، اعضا شکنی اور تھکاوٹ سامنے آسکتی ہیں۔ یہ فلو کھانسنے اور چھینکنے سے آسانی سے پھیل سکتا ہے۔

ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹربی رویندرنائک نے جاری کردہ ایڈوائزری میں یہ بات کہی۔ موسمی فلو کے شکار افراد کو گھر میں آرام کرناچاہئے۔ انہیں پانی اور میوہ جات کے مشروب کا استعمال کرناچاہئے۔تقریباً ایک ہفتہ کے اندر یہ شکایت ختم ہوجائے گی۔ حاملہ خواتین، 5سال سے کم عمر بچوں، ضعیف افراد اور شدید بیمار لوگوں کو یہ انفکیشن خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ان افراد میں موسمی فلو کی علامتیں ظاہر ہونے پر انہیں قریبی ہاسپٹل کے ڈاکٹر سے رجوع ہوناچاہئے۔ کھانستے اور چھینکتے وقت اپنے منہ، ناک پر رومال یا ٹشو پیپر رکھیں۔

وقفہ،وقفہ سے صابن اور پانی سے اپنے ہاتھ دھوتے رہیں۔ اگر کسی کو کھانسی، چھینکیں آتی ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ عام مقامات سے دوررہیں۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بھرپور، متوازن غذالیتے رہیں، اچھی نیند لیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande