
نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س)۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی ) نے سورت شہر اور گجرات کے آس پاس کے علاقوں میں موبائل نیٹ ورک خدمات کے معیار پر نومبر میں کئے گئے انڈیپنڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق،وائس اور ڈیٹا خدمات کی کارکردگی میں ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کی کارکردگی بہتر رہی ہے، جبکہ 5 جی اور 4 جی ڈیٹا اسپیڈ کے معاملے میں جیو سب سے آگے رہا۔
مرکزی وزارت مواصلات کے مطابق 2جی اور 3 جی وائس خدمات میں کال کامبابی کی شرح کے معاملے میں ریلائنس جیو اور ووڈا فون-آئیڈیا نے 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایئرٹیلکی کال کامیابی کی شرح 99.55 فیصد اور بی ایس این ایل کی 92.82 فیصد تھی۔ ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا میں ڈراپ کال کی شرح صفر تھی، جب کہ جیو نے 0.15 فیصد اور بی ایس این ایل کی 4.10 فیصد ڈراپ کالز ریکارڈ کیں۔کال کے معیار کا پیمانہ مین اوپینین اسکور (ایم او ایس) میں ووڈافون آئیڈ4 .48 پوائنٹس کے ساتھ سب سے بہتر رہا۔
ریلائنس جیو ڈیٹا سروسز کے آٹو سلیکشن موڈ(5جی،4جی ، 3جی ، 2 جی ) میں اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ریلائنس جیو نے 279.36 ایم بی پی ایس کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ ایئرٹیل کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ149.11 ایم بی پی ایس تھی، جبکہ ووڈافون آئیڈیا کی 45.02 ایم بی پی ایس اور بی ایس این ایل کی 4.83 ایم بی پی ایس تھی۔ اپ لوڈ کی رفتار میں بھی جیو 46.54 ایم بی پی ایس ساتھ آگے رہا۔ لیٹنسی کے معاملے میں ووڈافون- آئیڈیا اور جیو نے دیگر کمپنیوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹرائی کے مطابق جے پور علاقائی دفتر کے ذریعہ مقرر کردہ ایجنسی نے 3 اور 7 نومبر کے درمیان گجرات کے لائسنس والے علاقوں (ایل ایس اے) میں ڈرائیو ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ ٹیسٹ میں 412 کلومیٹر سٹی ڈرائیو، 14 ہاٹ اسپاٹ مقامات اور 2 کلومیٹر واک ٹیسٹ شامل تھے۔ اس ٹیسٹ میں سورت شہر کے بڑے تجارتی اور رہائشی علاقوں بشمول ڈائمنڈ نگر، ادھنا، بھیستان، سچن، پانڈیسرا، ویسو، اڈاجن، راندیر، کتارگام، موٹا وراچھا، نیو سٹی لائٹ اور پارلے پوائنٹ کا احاطہ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد