
ایڈیلیڈ، 18 دسمبر (ہ س)۔
کپتان پیٹ کمنز (3/54) اور تجربہ کار اسپنر نیتھن لیون (2/51) کی قیادت میں، آسٹریلیائی گیند بازوں نے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے تیسرے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 8 وکٹوں پر 213 رنز تک پہنچا دیا۔ انگلینڈ اب آسٹریلیا سے 158 رنز سے پیچھے ہے۔
انگلینڈ نے دوسرے دن اچھا آغاز کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 371 رنز پر آوٹ کر دیا لیکن پھر آسٹریلوی گیند بازوں نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے رات بھر کی شراکت داری کو بڑھاتے ہوئے اسکور کو 326/8 سے بڑھا کر 344 تک پہنچا دیا۔ اسٹارک نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 73 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم جوفرا آرچر نے 54 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ آرچر نے لیون کی وکٹ لے کر آسٹریلیا کی اننگز کا خاتمہ کیا اور آسٹریلیا کے خلاف اپنا تیسرا پانچ وکٹ ہال سمیت کل چوتھا فائفر پورا کیا ۔
جواب میں انگلینڈ نے مثبت آغاز کیا تاہم کپتان پیٹ کمنز نے آٹھویں اوور میں زیک کرولی کو آوٹ کر کے پہلی کامیابی فراہم کی۔ اس کے بعد نیتھن لیون نے اپنے پہلے اوور میں اولی پوپ اور بین ڈکٹ کو لگاتار گیندوں پر آوٹ کر کے انگلینڈ کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا۔ لیون نے گلین میک گرا (563 وکٹیں) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
جو روٹ اور ہیری بروک نے تھوڑی دیر کے لیے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن کمنز نے روٹ کو وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کپتان بین اسٹوکس اور ہیری بروک نے سخت مقابلہ کیا لیکن اہم پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے۔ بروک 45 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ اسٹوکس 45 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
دن کے کھیل میں امپائرنگ اور اسنیکو ٹیکنالوجی کو لے کر تنازعہ بھی دیکھا گیا۔ جیمی اسمتھ کے دو فیصلوں پر سوال اٹھائے گئے، جس سے انگلینڈ کے کیمپ میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مچل سٹارک نے سٹمپ مائیک پر سنیکو ٹیکنالوجی پر تنقید کرتے ہوئے اسے اب تک کی بدترین ٹیکنالوجی قرار دیا۔
اسکاٹ بولینڈ نے ول جیکس اور برائیڈن کارس کو سستے میں آو¿ٹ کر کے انگلینڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کا اسکور 213/8 تھا۔
آسٹریلیا اب تیسرے دن انگلینڈ کو تیزی سے سمیٹنے اور اہم برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
مختصر اسکور: انگلینڈ 213/8 (ہیری بروک 45، بین اسٹوکس 45*؛ پیٹ کمنز 3/54، نیتھن لیون 2/51) آسٹریلیا 371 (ایلیکس کیری 106، عثمان خواجہ 82، مچل اسٹارک 54؛ جوفرا آرچر 5/58 رنز آسٹریلیا کی طرف سے)۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ