
پٹنہ،18دسمبر(ہ س)۔ بہار بی جے پی کو نیا ریاستی صدر مل گیا ہے۔ دربھنگہ کے ایم ایل اے سنجے سراوگی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نئے ریاستی صدر کا بی جے پی دفتر میں پارٹی کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا۔ استقبالیہ میں بہار بی جے پی کے کئی سینئرلیڈر موجود تھے۔بہار بی جے پی کو نیا ریاستی صدر مل گیا ہے۔ دلیپ جیسوال کو نتیش کمار کی کابینہ میں وزیر بنایا گیا تھا اور ’ایک شخص، ایک عہدہ‘ کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی نے سنجے سراوگی کو ان کی جگہ بہار کا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ دربھنگہ کے ایم ایل اے سنجے سراوگی نے بھی ریاستی صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ریاستی صدر کے استقبال کی تیاریاں گزشتہ دو دنوں سے جاری تھیں۔ پٹنہ کے بی جے پی دفتر میں صبح سے ہی تہوار کا ماحول ہے۔ ڈھول بجایا گیا اور خواتین کارکنان کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے تیار تھی۔ ساروگی جیسے ہی پارٹی دفتر پہنچے، ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ریاستی صدر کے استقبال کی تیاریاں صبح سے ہی جاری تھیں۔ کارکنان اور سینئررہنما بھی ان کے استقبال کے لیے تیار تھے۔ بہار کے انچارج ونود تاوڑے، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے سنہا، منگل پانڈے، اور دلیپ جیسوال سمیت کئی دوسرے لیڈر دو گھنٹے سے زیادہ وقت سے اپنے صدر کا انتظار کر رہے تھے۔ آخر کار جب صدر کا قافلہ سہ پہر تین بجے ریاستی دفتر پہنچا تو تمام سینئرقائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔واضح رہے کہ سنجے جیسوال کے بعد سمراٹ چودھری کو ریاستی صدر بنایا گیا تھا، لیکن جب وہ نتیش کمار کی کابینہ میں شامل ہوئے تو ان کی جگہ دلیپ جیسوال نے لے لی۔ دونوں رہنماؤں نے صرف اپنی ڈیڑھ سال کی مدت پوری کی۔ اب بدلے ہوئے حالات میں سابق وزیر سنجے سراوگی کو ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔سنجے سراوگی دربھنگہ صدر سے چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ ویشیہ برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ پہلی بار فروری 2005 میں دربھنگہ صدر اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 2005 (نومبر)، 2010، 2015، 2020، 2025 میں مسلسل ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہوئے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan