ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش میں دو ملزمان مجرم قرار، سزا کا فیصلہ 8 جنوری کو ہو گا
نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ملک گیر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں دو افراد کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے دونوں مجرموں کی سزا پر فیصلہ 8 جنوری کو سنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے نذیر احمد پیر اور ظہور احمد پی
سزا


نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ملک گیر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں دو افراد کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے دونوں مجرموں کی سزا پر فیصلہ 8 جنوری کو سنانے کا حکم دیا۔

عدالت نے نذیر احمد پیر اور ظہور احمد پیر کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 (یو اے پی اے) کی دفعہ 18، 19 اور 39 کے تحت پاکستان سے دراندازی کرنے والے لشکر طیبہ کے دہشت گرد بہادر علی کے ساتھ سازش کرنے اور کشمیر میں بدامنی پھیلانے پر مجرم قرار دیا۔

این آئی اے کے مطابق لشکر کے دہشت گرد بہادر علی کو 25 جولائی 2016 کو جموں و کشمیر کے ہندواڑہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بہادر علی کو پاکستان سے ہندوستان میں دراندازی کے بعد کپواڑہ کے رہنے والے نذیر اور ظہور نے مدد فراہم کی تھی۔ این آئی اے نے بہادر علی سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ان دونوں کو 2017 میں جموں سے گرفتار کیا تھا۔

نذیر احمد پیر اور ظہور احمد پیر پر حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے بہادر علی کی پاکستان سے بھارت میں دراندازی کی سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ بہادر علی کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ان کے نام سامنے آنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande