
وزیر اعظم نے سنسکرت مقولہ شیئر کر کے روحانی طاقت کی خوبیوں کا پیغام دیا
نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے زندگی میں اچھی خوبیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرم، سچ، انصاف، کام میں مہارت اور خوش اخلاقی جیسی خوبیاں شخص کو اندرونی طاقت فراہم کرتی ہیں اور اسے کبھی مایوس نہیں ہونے دیتیں۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جو شخص فرض شناس ہوتا ہے، اخلاقی اقدار کی پیروی کرتا ہے، اپنے کام میں ماہر رہتا ہے اور جس کا رویہ شائستہ و عاجزانہ ہوتا ہے، وہ زندگی کے مشکل حالات میں بھی توازن برقرار رکھتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایسی خوبیاں شخص کو روحانی طاقت اور ذہنی استحکام فراہم کرتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن