جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر تیل ٹینکر حادثے کا شکار
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر تیل ٹینکر حادثے کا شکار جموں، 18 دسمبر (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن فلائی اوور کے مقام پر آج صبح متعدد سڑک حادثات پیش آئے، جن میں دو تیل بردار ٹینکر اور کئی نجی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ و
Accident


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر تیل ٹینکر حادثے کا شکار

جموں، 18 دسمبر (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن فلائی اوور کے مقام پر آج صبح متعدد سڑک حادثات پیش آئے، جن میں دو تیل بردار ٹینکر اور کئی نجی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعات درمیانی شب کے بعد پیش آئے، جب جموں سے سرینگر کی جانب جا رہا ایک تیز رفتار تیل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر رامبن فلائی اوور پر الٹ گیا۔ اسی دوران، اسی فلائی اوور پر ایک اور تیل ٹینکر بھی الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثات کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہی۔ بعد ازاں انتظامیہ کی مداخلت سے سڑک سے الٹے ہوئے ٹینکروں کو ہٹا دیا گیا، جس کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کو حسب معمول بحال کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثات کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande