مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام مرینا میں رام پرساد بسمل اور اشفاق اللہ خاں کو منسوب ادبی وشعری نشست کا انعقادجمعہ کو
بھوپال، 18دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، مرینا کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت عظیم مجاہدین آزادی پنڈت رام پرساد بسمل اور شہید اشفاق اللہ خاں کو منسوب شعری و ادبی نشست کا انعقاد 19 دسمبر 2025 کو شام 4.00
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام مرینا میں رام پرساد بسمل اور اشفاق اللہ خاں کو منسوب ادبی وشعری نشست کا انعقادجمعہ کو


بھوپال، 18دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، مرینا کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت عظیم مجاہدین آزادی پنڈت رام پرساد بسمل اور شہید اشفاق اللہ خاں کو منسوب شعری و ادبی نشست کا انعقاد 19 دسمبر 2025 کو شام 4.00 بجے سے آرکیالوجیکل میوزیم، مرینا میں ضلع کوآرڈینیٹر فہیم احمد کے تعاون سے کیا جائے گا۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سال ضلع وار سلسلہ اور تلاشِ جوہر پروگرام اُس ضلع کے مرحوم تخلیق کاروں اور مجاہدین آزادی کو موسوم ہیں۔ اکادمی کے ذریعے سبھی ضلعوں میں اپنے کوآرڈینیٹروں کے تعاون سے ایسی ہستیوں کے نام تلاش کرکے ان کی یاد میں پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے کا اگلا پروگرام 19 دسمبر کو مرینا میں منعقد ہورہا ہے جس میں مرینا ضلع کے ماتحت آنے والے سبھی گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے سینئر شعرا و ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔

مرینا ضلع کے کوآرڈینیٹر فہیم احمد نے بتایا کہ منعقدہ پروگرام سلسلہ کے تحت شام 4.00 بجے شعری و ادبی نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عظیم مجاہدین آزادی پنڈت رام پرساد بسمل اور شہید اشفاق اللہ خاں کی حیات اور کارناموں پر خصوصی مقرر ایڈووکیٹ جعفر بیگ روشنی ڈال کر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پروگرام میں مرینا ضلع کلکٹر لوکیش کمار جانگڑ بطور مہمان خصوصی موجود رہیں گے۔

اس نشست میں جو شعرا اور ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں پرہلاد سنگھ سکروار، امت خان چتوَن، منوج شرما، رام اوتار شرما، مشتاق علی خان، سنجیش شرما، رام روپ تومر، وکل فرخ آبادی، عبدالرحمٰن عباسی، للتا دیکشت دیپ، سندھیا گرگ، سنتوش شرما اور روی تومر وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ سلسلہ ادبی و شعری نشست کی نظامت کے فرائض پرہلاد سنگھ سکروار انجام دیں گی۔ ڈاکٹر نصرت مہدی نے مرینا کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande