
ممبئی
، 18 دسمبر(ہ س)۔
کانگریس
پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی جھٹکا اس وقت سامنے آیا جب ہنگولی سے سابق رکن اسمبلی
پرگیہ ساتو اور شولاپور جنوبی سے سابق رکن اسمبلی دلیپ مانے نے بھارتیہ جنتا پارٹی
میں شمولیت اختیار کر لی۔ ممبئی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ تقریب میں
پارٹی کے ریاستی صدر رویندر چوہان اور وزیر چندر شیکھر باونکولے نے دونوں رہنماؤں
کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع
پر رویندر چوہان نے کہا کہ پرگیہ ساتو اور دلیپ مانے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی میں
شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں رہنماؤں کے اعتماد کو
برقرار رکھا جائے گا اور انہیں پارٹی میں مناسب احترام دیا جائے گا۔
وزیر
چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ پرگیہ ساتو نے آنجہانی راجیو ساتو کے ساتھ دو دہائیوں
سے زائد عرصے تک سماجی خدمات انجام دی ہیں اور اب وہ ہنگولی کی ترقی کے لیے بی جے
پی کے ساتھ کام کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی ملک کی مجموعی ترقی
اور وزیر اعلیٰ فڑنویس ہنگولی سمیت پورے مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
پرگیہ
ساتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنجہانی راجیو ساتو نے ہنگولی کی ترقی کے لیے بے
پناہ کوششیں کیں اور وہ انہی کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنے کے مقصد سے بی جے پی میں
شامل ہوئی ہیں۔ دلیپ مانے نے کہا کہ وہ بی جے پی کی ترقیاتی سوچ اور قیادت سے
متاثر ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور ایمانداری سے عوامی
خدمت انجام دیں گے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے