بامبے ہائی کورٹ اور باندرا کورٹ کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی
ممبئی ، 18 دسمبر(ہ س)۔ بامبے ہائی کورٹ اور باندرا عدالت کو جمعرات کے روز بم سے اڑانے کی ای میل دھمکی ملنے کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جس کے پیش نظر دونوں عدالتوں کی کارروائی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دی
MAHA CRIME BOMB THREAT


ممبئی

، 18 دسمبر(ہ س)۔ بامبے ہائی کورٹ اور باندرا عدالت کو جمعرات

کے روز بم سے اڑانے کی ای میل دھمکی ملنے کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ نافذ کر دیا

گیا، جس کے پیش نظر دونوں عدالتوں کی کارروائی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

پولیس

حکام نے بتایا کہ بامبے ہائی کورٹ کو موصول ہونے والی ای میل میں نہ صرف ہائی کورٹ

بلکہ دیگر عدالتوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات لکھی گئی تھی۔ ای میل موصول ہوتے ہی

عدالتی حکام نے فوری طور پر ممبئی پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس

اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہائی کورٹ کے پورے احاطے میں سخت تلاشی مہم چلائی۔ ہر

کونے کی جانچ کے باوجود کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشتبہ چیز نہیں ملی، جس کے بعد

حالات معمول پر آئے۔

اسی

دوران باندرا عدالت کو بھی اسی نوعیت کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس پر پولیس

نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عدالت کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی۔ وہاں بھی بم

اسکواڈ نے مکمل جانچ کی، لیکن کوئی خطرناک شے سامنے نہیں آئی۔

ممبئی

پولیس نے دونوں واقعات کی مشترکہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ای میل کے ماخذ، بھیجنے

والے کی شناخت اور دھمکی دینے کے مقصد کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اس

طرح کی جھوٹی دھمکیوں کے پیچھے موجود عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande