ضلع کلکٹر دفتر میں اقلیتی حقوق دن کا انعقاد ، آئینی تحفظات اور سرکاری اسکیموں پر تبادلہ خیال
اورنگ آباد ، 18 دسمبر(ہ س)۔ ضلع کلکٹر دفتر، اورنگ آباد میں ضلع منصوبہ افسر اور ضلع اقلیتی افسر کے دفتر کے اشتراک سے ’’اقلیتی حقوق کا دن‘‘ منایا گیا، جس میں اقلیتی طبقات کے حقوق اور حکومتی سہولتوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ت
MAHA ADMIN MINORITY DAY


MAHA ADMIN MINORITY DAY


اورنگ آباد ، 18 دسمبر(ہ س)۔

ضلع

کلکٹر دفتر، اورنگ آباد میں ضلع منصوبہ افسر اور ضلع اقلیتی افسر کے دفتر کے

اشتراک سے ’’اقلیتی حقوق کا دن‘‘ منایا گیا، جس میں اقلیتی طبقات کے حقوق اور

حکومتی سہولتوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

تقریب کی

صدارت اقلیتی امور کی کمشنر پرتِبھا انگلے نے کی۔ اس موقع پر رہائشی نائب ضلع

کلکٹر جناردھن ودھاتے، نائب ضلع کلکٹر سنگیتا راٹھوڑ ،مہاراشٹر مائناریٹی کمیشن

کے رکن شیخ وسیم اور ڈاکٹر احمد شریف دیشمکھ کے علاوہ شہر کے

معززین عبدالواجد قادری، سربجیت سنگھ، شاہ پور دورڈی، مہاویر پاٹنی سمیت مختلف

شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

ڈاکٹر

فردوس فاطمہ نے اقلیتوں کے آئینی اور قانونی حقوق پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی،

جبکہ محترمہ ارپیتا شرد نے خواتین میں بیداری اور اقلیتی حقوق کی اہمیت پر روشنی

ڈالی۔ ایڈووکیٹ پٹھان اظہر جبار نے اقلیتی طبقات کے لیے نافذ سرکاری اسکیموں اور

مراعات کی معلومات پیش کیں۔

تقریب

کے دوران مہاویر پاٹنی، سربجیت سنگھ، عبدالواجد قادری، ریاستی اقلیتی کمیشن کے

رکن وسیم شیخ اور قاضی کلیم اللہ صدیقی نے اقلیتی حقوق کے دن کی اہمیت، حکومتی اسکیموں

اور عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر اظہار خیال کیا۔

اختتامی

خطاب میں پرتِبھا انگلے نے کہا کہ اقلیتی طبقات کو اپنے آئینی حقوق اور سرکاری

سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ ضلع منصوبہ

افسر راجو بھنگارے نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande