
ممبئی
، 18 دسمبر(ہ س)وکھرولی کے کننم وار نگر علاقے میں ایک ملٹی
اسٹوری عمارت سے گرنے کے نتیجے میں ایک 81 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی، جس سے علاقے میں
سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔
پولیس
حکام کے مطابق مہلوک شانتارام رانے (81) بلڈنگ نمبر 135 میں اپنی اہلیہ، بیٹے اور
بہو کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ حادثے کے وقت وہ اپنے کمرے میں تنہا تھے اور صبح تقریباً
11 بجے کھڑکی کے قریب کھڑے تھے۔
اسی
دوران اچانک ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ عمارت کی سولہویں منزل سے نیچے گر گئے۔
واقعہ دیکھتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی حالت میں انہیں وکھرولی کے
مہاتما پھلے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
وکھرولی
پولیس اسٹیشن نے اس واقعے کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے اور
پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات واضح کی جا سکیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے