ایل جی منوج سنہا نے اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی۔
جموں, 18 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی کانفرنس کا آغاز ہوا۔حکام کے مطابق مرکز کے زیرانتظام خطے کی سطح پر منعقد ہونے والی اس پہلی س
LG


جموں, 18 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی کانفرنس کا آغاز ہوا۔حکام کے مطابق مرکز کے زیرانتظام خطے کی سطح پر منعقد ہونے والی اس پہلی سیکورٹی کانفرنس میں قومی سطح کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پیز) اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پیز) شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ڈی جی پیز اور آئی جی پیز کی طرز پر منعقد کی جا رہی ہے۔

کانفرنس کا آغاز جموں کے مضافاتی علاقے جگتی میں واقع آئی آئی ٹی کیمپس میں ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات کے علاوہ پولیس، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے آئی جی پیز، انٹیلی جنس افسران اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر میں سیکورٹی سے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال اور جائزہ لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande