انڈیگو نے روزانہ شروع کیں 2,200 پروازیں ، خود کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز
پیٹر ایلبرز نے کہا کہ ایئر لائن کی توجہ اب اصل وجہ کا تجزیہ کرنے اورپھر سے واپسی کرنے پر ہے نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س)۔ انڈیگو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پیٹر ایلبرز نے جمعرات کو کہا کہ ایئر لائن نے اپنا فلائٹ نیٹ ورک دوبارہ شروع کر دیا ہے،
انڈیگو نے روزانہ شروع کیں 2,200 پروازیں ، خود کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز


پیٹر ایلبرز نے کہا کہ ایئر لائن کی توجہ اب اصل وجہ کا تجزیہ کرنے اورپھر سے واپسی کرنے پر ہے

نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س)۔

انڈیگو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پیٹر ایلبرز نے جمعرات کو کہا کہ ایئر لائن نے اپنا فلائٹ نیٹ ورک دوبارہ شروع کر دیا ہے، اب روزانہ تقریباً 2,200 پروازیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن کی توجہ اب خود کو مضبوط کرنے، بنیادی وجہ کا تجزیہ کرنے اور مضبوط واپسی پر ہے۔ انڈیگو کے سی ای او کا یہ بیان پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ایئر لائن پر شدید تنقید کے چند گھنٹے بعد آیا ہے، جس نے دسمبر کے اوائل میں آپریشنل مسائل کی وجہ سے ہندوستانی ہوا بازی کو تقریباً ٹھپ کر دیا تھا۔

پیٹر ایلبرس نے انڈیگو کے ملازمین کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایئر لائن کی ٹیموں نے مشکل وقت میں کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا اور بڑے نیٹ ورک کو بتدریج ٹریک پر واپس لانے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک بیرونی ایوی ایشن ماہر کو بھی بنیادی وجہ کا تجزیہ کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ 9 دسمبر کو، میں نے انڈیگو کے آپریشنل میں استحکام آنے کی معلومات شیئر کی تھی ، اس کے بعد آج 18دسمبر کو ہم نے اپنے نیٹ ورک کو 2200پروازوں کے ساتھ بحال کیا ہے ۔ اب ہم تین چیزوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں: ایئر لائن کو مضبوط کرنا، بنیادی وجہ کا تجزیہ کرنا، اور بحالی۔

پیٹرایلبرز نے کہا کہ حالیہ مسائل سب سے بڑی رکاوٹ اب ہمارے پیچھے ہے۔ ایلبرز نے کہا کہ وہ قیادت کی ٹیم کے ساتھ ملازمین سے ملنے اور رکاوٹوں کے دوران درپیش چیلنجوں کو سمجھنے کے لیے مختلف مقامات کا سفر کریں گے۔ یہ وہ ملازمین ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کے دوران زمین پر کام کیا۔

انڈیگو نے 1 اور 9 دسمبر کے درمیان عملے کی کمی اور پائلٹ ڈیوٹی کے اوقات سے متعلق نئے ضوابط کو نافذ کرنے میں ناکامی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی طرف سے آرام کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دیں۔ یہ ضابطے 1 نومبر کو لاگو کیے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ گھریلو ایئر لائن انڈیگو میں آپریشنل رکاوٹوں کی وجہ سے اس مہینے کے شروع میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر لاکھوں مسافروں کو تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande