شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے زیر اہتمام امپیکٹ 2026 کے پری کانفرنس پوسٹر کی رونمائی
علی گڑھ, 18 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان نے ملٹی میڈیا، سگنل پروسیسنگ اور کمیونیکیشن ٹکنالوجیز پر مبنی بین الاقوامی کانفرنس (امپیکٹ2026) کے پری کانفرنس پوسٹر کی رونمائی کی۔ یہ کانفرنس شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ، ذا
پرووائس چانسلر


علی گڑھ, 18 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان نے ملٹی میڈیا، سگنل پروسیسنگ اور کمیونیکیشن ٹکنالوجیز پر مبنی بین الاقوامی کانفرنس (امپیکٹ2026) کے پری کانفرنس پوسٹر کی رونمائی کی۔ یہ کانفرنس شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو کے زیر اہتمام 13 فروری 2026 کو منعقد کی جائے گی۔ پوسٹر کی رونمائی کے موقع پر شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر طاہرہ پروین، پروفیسر عمر فاروق اور پروفیسر انور سادات بھی موجود تھے۔

شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ نے امپیکٹ 2026 پری کانفرنس کے تحت پوسٹر اور پروجیکٹ پرزنٹیشن کے لیے انٹریز طلب کی ہیں۔ پری کانفرنس پروگرام میں ایم ٹیک، بی ٹیک، بی ای، ڈپلوما انجینئرنگ (تمام شعبہ جات)، ایم ایس سی اور بی ایس سی (سائنس) کے طلبہ کے ساتھ ساتھ صنعت سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ اس کا مقصد تحقیق، اختراعی ڈیزائنز، پروٹوٹائپس اور لیبارٹری میں تیار کردہ عملی حل پیش کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، نیز طلبہ اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ باہمی تعامل کو فروغ دینا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد 100 الفاظ پر محیط تلخیص 20 جنوری 2026 تک جمع کرسکتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande