سینٹر فار انٹیگریٹیڈ گرین اینڈ رینیوبل انرجی میں گرین انرجی لیبارٹری کا افتتاح
علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے تحت قائم سینٹر فار انٹیگریٹیڈ گرین اینڈ رینیوبل انرجی (سی جی آر ای) میں گرین انرجی لیبارٹری کا افتتاح کیا گیا، جو قابل تجدید اور پائیدار توانائی کے نظام میں پوسٹ گریجویٹ تعل
افتتاح کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی


علی گڑھ، 18 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے تحت قائم سینٹر فار انٹیگریٹیڈ گرین اینڈ رینیوبل انرجی (سی جی آر ای) میں گرین انرجی لیبارٹری کا افتتاح کیا گیا، جو قابل تجدید اور پائیدار توانائی کے نظام میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور تحقیق کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

لیبارٹری کا افتتاح فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ڈین پروفیسر نثار احمد، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل، اور شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے چیئرپرسن پروفیسر یوسف الزماں خان کی سرپرستی میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر چیف ٹیبیولیٹر پروفیسر ابو طارق، شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر سروش عمر اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔ تقریب کا انعقاد ڈاکٹر صفیہ اختر کاظمی، کوآرڈینیٹر، سی جی آر ای نے کیا۔

افتتاح کے بعد سی جی آر ای کے ایم ٹیک طلبہ نے فوٹو وولٹئک پینلز کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا، جس کے ذریعے پی وی اور آئی وی خصوصیات میں ہونے والی تبدیلیوں کو واضح کیا گیا اور شمسی توانائی سے متعلق عملی مسائل پر بصیرت فراہم کی گئی۔

سینئر اساتذہ نے گرین انرجی کے ترقی پذیر شعبے میں تجرباتی تعلیم، اعلیٰ تحقیق اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ لیباریٹری طلبہ کو مطلوبہ عملی تربیت اور قیمتی تجربات فراہم کرے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande