آئی سی یو انفیکشنز کے بڑھتے ہوئے خطرات پر جے این ایم سی میں لیکچر کا اہتمام
علی گڑھ, 18 دسمبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن میں ”ہندوستانی تناظر میں گرام منفی انفیکشنز“کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر افضل عظیم (چیئرمین، شعبہ کریٹیکل کیئر میڈیسن، ایس جی پی جی آئی ایم ایس، لکھنؤ
خطاب کرتے ہوئے


علی گڑھ, 18 دسمبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن میں ”ہندوستانی تناظر میں گرام منفی انفیکشنز“کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر افضل عظیم (چیئرمین، شعبہ کریٹیکل کیئر میڈیسن، ایس جی پی جی آئی ایم ایس، لکھنؤ) نے انتہائی نگہداشت یونٹس (آئی سی یو) میں اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے آئی سی یو کے مریضوں میں نمونیا، خون کے انفیکشن اور سیپسس کا سبب بننے والے کثیر ادویاتی مزاحم گرام منفی انفیکشنز کی بڑھتی ہوئی شرح کا ذکر کیا اور کہا کہ ایسے انفیکشنز عموماً اسپتال میں طویل قیام، علاج کے اخراجات میں اضافہ اور اموات کی شرح میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

پروفیسر عظیم نے بہتر طبی نتائج کے لیے مقامی اینٹی بایوگرامز کی بنیاد پر اسپتال کے مخصوص انفیکشن ڈیٹا کے استعمال اور اینٹی بایوٹک پالیسیوں کو اپنانے کی وکالت کی۔ پروفیسر انجم پرویز، پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جے این ایم سی، اے ایم یو نے کہا کہ یہ لیکچر ادارے کے تعلیمی امتیاز اور ابھرتے ہوئے عوامی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر، چیئرپرسن، شعبہ میڈیسن نے اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر اس نوعیت کی علمی گفتگو کو اہم قرار دیا۔ یہ لیکچر پروفیسر فاطمہ خان، شعبہ مائیکروبایولوجی، جے این ایم سی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر شہزاد فیض الحق، ڈاکٹر سید حسن امیر اور پروفیسر عبید صدیقی وغیرہ موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande