
علی گڑھ, 18 دسمبر (ہ س)۔
اے ایم یو کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) نے انٹراسکول فٹبال ٹورنامنٹ میں آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول کو 1-0 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) کی والی بال ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد وسیم علی سمیت پروفیسر یوسف الزماں خان، پروفیسر انور شہزاد، پروفیسر محمد اعظم خان اور ڈاکٹر نوشاد وحید انصاری نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی ہمہ جہت ترقی میں کھیلوں کے کردار پر زور دیا۔مہمانوں کے بدست طلبہ میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
پرنسپل جناب صباح الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا، جب کہ نائب پرنسپل جناب محمد جاوید خان نے اظہار تشکر کیا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ڈاکٹر نوشاد نجیب، ڈاکٹر ذیشان حیدر، اشرف خان، معراج احمد اور عرش اظہر نے تعاون کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ