ڈبروگڑھ سے لکھنؤ تک چلائی جائے گی خصوصی ٹرین،کٹیہار سمیت کئی اسٹیشنوں پر رکے گی
کٹیہار، 18 دسمبر (ہ س)۔ مسافروں کی بڑھتی ہوئی ٹریفک کے جواب میں، شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف آر) نے 05905/05906 ڈبرو گڑھ-لکھنؤ-ڈبرو گڑھ خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرین موسم سرما کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے بورڈ، سینئرریلوے
ڈبروگڑھ سے لکھنؤ تک چلائی جائے گی خصوصی ٹرین،کٹیہار سمیت کئی اسٹیشنوں پر رکے گی


کٹیہار، 18 دسمبر (ہ س)۔ مسافروں کی بڑھتی ہوئی ٹریفک کے جواب میں، شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف آر) نے 05905/05906 ڈبرو گڑھ-لکھنؤ-ڈبرو گڑھ خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرین موسم سرما کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے بورڈ، سینئرریلوے مینیجر اور این ایف آر کی ہدایات پر چلائی جا رہی ہے، اور شمال مشرق، بہار اور اتر پردیش کے مسافروں کو خاصی راحت فراہم کرے گی۔

کٹیہار ریلوے ڈویژن کے سینئرڈی سی ایم نے بتایا کہ 05905 ڈبرو گڑھ لکھنؤ خصوصی ٹرین جمعہ 19 دسمبر کو ڈبرو گڑھ سے روانہ ہوگی۔

سینئرڈی سی ایم نے بتایا کہ مذکورہ خصوصی ٹرین ڈبرو گڑھ، نیو تن سکیا، سمالوگوری، گوہاٹی، نیو کوچ بہار، نیو جلپائی گوڑی، کشن گنج، کٹیہار، برونی، سمستی پور، مظفر پور، چھپرہ، سیوان، گورکھپور، گونڈہ، بارابنکی کے راستے لکھنؤ جائے گی۔

ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande